پنجشنبه, مارچ 6, 2025

قومی

تازہ ترین

خضدار ، گھر کی چھت گرنے 2 جانبحق، 5 افراد زخمی 

    خضدار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے نال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ـ رپورٹ کے مطابق نال میں ایک گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے موقعہ پر جانبحق ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ـ زخمیوں فوری طبی دینے کے لیئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم جانبحق اور زخمیوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ـ

پنجگور بندش کیخلاف پنجگور میں احتجاج،سی پیک روڈ بند کرنے کی دھمکی

  پنجگور (ھمگام نیوز) پنجگور میں انٹرنیٹ ڈیٹا ڈی ایس ایل کی بندیش اور نام نہاد پی ٹی سی ایل کو ملنے والے 12 کروڑ روپے کا استعمال میں نہ لانے کے خلاف احتجاجی ریلی و محکمہ پی ٹی سی ایل ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنہ دیا گیا72 گھنٹے تک کا الٹی میٹم دیا گیا اگر مسائل حل نہ ہوئے سی پیک روڑ بند کردیں گے۔   رپورٹس کے مطابق پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے مختلف موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا کی بندیش گزشتہ ایک ماہ سے پی ٹی سی ایل سے منسلک ڈی...

ہوشاپ حملے میں 2 اہلکار ہلاک،3زخمی ہوئے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح دس بجے کیچ کے علاقے ہوشاپ،تنک میں سرمچاروں نے گھات لگا کر دشمن پاکستانی فوج کے پیدل گشتی ٹیم پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے دو مارچ کو کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے چاہ سر کراس میں قائم فوجی چوکی پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا،دستی بم چوکی کے اندر گرا جس سے قابض فوج کو نقصان پہنچا...

جھاؤ میں نصابی کتابوں کی عدم فراہمی کے خلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج

آواران (ھمگام نیوز) جھاؤ میں نصابی کتابوں کی عدم فراہمی کے خلاف طلبہ و طالبات کا احتجاج تفصیلات کے مطابق نصابی کتب کی عدم فراہمی پر جھاؤ کے طلبا و طالبات احتجاج کے لیے نکل آئے۔ احتجاجی طلبا طالبات جھاؤ کے مختلف سکولوں سے آئے ہوئے تھے۔ احتجاجی ریلی کا آغاز پیلار کورک کراس سے ہوا۔ طلبا و طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے جن پر نصابی کتب کی فراہمی کے مطالبات درج تھے۔ ان کے ہمراہ سکول اساتذہ بھی موجود تھے۔ طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی کتابیں فراہم نہیں کی گئی تھیں...

بندر عباس جیل میں دو اور بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

بندرعباس( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز پیر 6 مارچ کو فجر کے وقت بندر عباس جیل میں قید مزید دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی۔  ان بلوچ شہریوں کی شناخت "حمید شاہوزہی بیداللہ ساکن زاہدان اور "بہرام بہزادی ولد پیری ساکن رمشک ہے ۔ان شہریوں کے خلاف لگائے گئے الزامات منشیات فروشی سے متعلق ہیں۔  رپورٹ کے مطابق حمید تقریباً تین سال سے بندر عباس جیل میں قید تھے ۔  واضح رہے کہ حمید اور بہرام کے ساتھ ایک اور بلوچ قیدی امین جاوشیری (پیدائشی نام محمد) جس کی عمر 30...