جاشک( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جاشک شہر سے 4 بلوچ شہری لاپتہ ہوگئے
زرائع کے مطابق مزکورہ افراد یکم مارچ سے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے جو ان کی حالت کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے.
زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہیرمند شہر میں نامعلوم افراد نے ایک بلوچ نوجوان کو دوران نیند قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 4 مارچ کو نامعلوم افراد نے ایک بلوچ نوجوان کو دوران نیند چاقو کے وار سے قتل کردیا.
مقتول کی شناخت علی بریچی کے نام سے ہوئی ہے جو ہیرمند شہر کے رہائشی ہیں تاہم قتل کی وجہ تاحال معلومات نہیں ہوسکا.
زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق زاہدان کی انقلابی عدالت کی شاخ نمبر 6 کے تفتیش کاروں گرفتار بلوچ نوجوان بنیامین کوہکان کے کیس کی تفتیش اور دفاع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.
تفصیلات کے مطابق زاہدان میں قید بلوچ نوجوان کے خاندان کو ان کی کیس کی دفاع کرنے سے روک دیا گیا. بلوچ قیدی بنیامین کو "زمین پر جنگ و بدعنوانی" کے الزام لگا کر حراست میں لیا گیا تھا
16 سالہ بینیامین کوہکان ولد حمید رضا کو 3 جنوری کو چار دیگر افراد کے ساتھ جن میں سے ایک اس کا بھائی ہے، کو "...
خاران (ھمگام نیوز) خاران میں پاکستان آرمی نے آپریشن کرکے چار افراد کو جبراً لاپتہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران علاقے کلی بنگلزئی میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کرکے چار افراد کو لاپتہ کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق کل دو بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے کلی بنگلزئی میں فوجی جارحیت کرتے ہوئے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا قابض پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت عطاء اللہ بنگلزئی ولد علی محمد بنگلزئی غلام...
گوادر( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مسلح افراد نے فورسز پر شدید قسم کا حملہ کیا ہے ۔
زرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گوادر کے علاقے نلینٹ میں زیرو پوائنٹ کے قریب کوسٹل ہائی کے پُل کو اس وقت بم حملے میں تباہ کیا جو فوجی قافلہ گزر رہا تھا ۔
بم حملے میں پُل اور ایک فوجی گاڈی مکمل تباہ، گاڈی میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کے اطلاعات ہیں ۔
حملے کے بعد گوادر شہر سے فوجی قافلہ مزکورہ علاقے میں جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس میں ایمبولیس بھی شامل ہے ۔