حب:(ہمگام نیوز) 3 دسمبر 2023 سے لاپتہ ہونے والے اسرار اللّه کے لواحقین نے گڈانی موڑ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاجاً دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پانچواں احتجاج ہے، جس میں وہ اسرار اللّه کی بازیابی کے لیے انتظامیہ کی ناکامی پر شدید مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران لواحقین نے کہا کہ انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صرف جھوٹے مذاکرات اور دلاسے دیے جا رہے ہیں، جبکہ حقیقی نتائج کی عدم دستیابی نے انہیں مجبور کر دیا ہے کہ وہ غیر...
تربت (ہمگام نیوز) جبری گمشدگی کے شکار لاپتہ شخص شاہ جہان کی عدم بازیابی کے خلاف ان کے اہل خانہ نے ایک بار پھر ڈی بلوچ پوائنٹ پر دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے M8 شاہراہ کو بند کر دیا، یہ اقدام انتظامیہ کی جانب سے دی گئی مہلت کے ختم ہونے کے بعد کیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی احتجاج کیا تھا اور انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی تھی کہ شاہ جہان جلد بازیاب ہوں گے۔ تاہم، مقررہ وقت گزر جانے کے باوجود ان کی بازیابی عمل میں نہیں آئی۔
مظاہرین کا عزم ہے کہ...
شال (ہمگام نیوز) وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نے کہا ہے کہ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں نیشنل عوامی پارٹی کے سینئر عہدیداران نذیر اچکزئی اشرف خان ترک عثمان بڑیچ جانان ملا خیل یونس بڑیچ نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کی۔
وی بی ایم پی کے وائس چیرمین ماماقدیر بلوچ نےمخاطب ہوکر کہا کہ بلوچ سندھی پشتونوں کی نسل کشی کررہے ہیں جس میں ہمیں اکھٹے ہو کر جدوجہد کرنا چاہیئے انہوں نے مزیدگفتگوجاری رکھتے ہوئے کہا کہ قومی وجود کی بقاء ننگ وناموس کی حفاظت سرزمین کی بقاء کےلئے صدیوں سے جاری جنگ آج بھی...
خاران (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق پچھلے دس سالوں سے لاپتہ رحیم الدین کے والد اپنے بیٹے کے بازیابی کے انتظار میں تھا آج طویل علالت کے بعد دُنیا سے رُخصت کر گئے اسی سلسلے میں لاپتہ رحیم الدین بلوچ کے خاندان نے لاپتہ رحیم الدین کے ولد شاہ نواز بلوچ کی میت کو لایا گیا۔
یاد رہے لاپتہ رحیم الدین جو پچھلے 10 سالوں سے پاکستانی ٹارچر سیلوں میں بند ہے کل رات اُس کی ولد شاہ نواز بلوچ انتقال کر گئے۔ اور فیملی کا میت کو لیکر خاران مسنگ پرسن چوک میں احتجاج جاری۔
جن کی نماز جنازے کا اعلان...
شال (ہمگام نیوز) گدان آنلائن ٹی وی پر آج اٹھارہ فروری کو بلوچ آزادی پسند رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیربیار مری کا ایک مفصل انٹریو شائع کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ گدان آنلائن ٹی وی بلوچستان کے حوالے سے بلوچ سیاسی میدان سے متعلق ہر طبقہ فکر کا نقطہ نظر سامنے لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، اس ضمن میں اٹھارہ فروری کو بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیار مری کا انٹریو شائع کیا جارہا ہے۔
پاکستان و ایران کا بلوچستان پر جبری قبضے اور بندربانٹ کے خلاف بلوچ قومی مزاحمتی عمل تو عرصہ دراز سے جاری و...