کہنوج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کہنوج میں ایرانی پولیس فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں جنوبی رودبار پولیس اسٹیشن کے دو اہلکار زخمی ہوگئے.
تاہم مسلح افراد کے فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا شناخت تاحال نہیں ہوسکا.
گوادر(ہمگام نیوز) گوادر زیروپوائنٹ کے قریب پک اپ گاڑی الٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے.
زخمیوں کو جی ڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
زرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد پیشے کے لحاظ سے کشتی بان ہیں تاہم ان میں سے ایک کا حالات تشویشناک بتایا جاتا ہے.
خیال رہے بلوچستان میں بیشتر ٹریفک حادثات خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک قوانین کی فقدان کے باعث پیش آتے ہیں
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ جناح روڈ حادثے میں جاں بحق افراد ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کے نام محمد یوسف ولد سلطان محمد عمر 14 سال سکنہ ائیر پورٹ چوک، تاج محمد جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کوئٹہ میں اکثر لوکل بسیں پرانے ہوچکے ہیں ، وہ روڈوں پر چلنے کے قابل نہیں ہوتے، مگر مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑکیں تنگ ہونے کے باوجود انھیں روڈوں پر...
سرباز ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کی شام سرباز راسک محور پر ایک سائیپا گاڑی لینڈ کروزر گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ فیلر /تیلکش جانبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ لکھے جانے تک ان شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ واقعہ بندن گاؤں کے سامنے پیش آیا اور ان دونوں گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد لینڈ کروزر سڑک کے کنارے گارڈریل نہ ہونے کی وجہ سے سرباز ندی میں گر گئی اور ڈرائیور کی موت ہو گئی۔
کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ شہید یحییٰ بلوچ اور شہید شعیب بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ستائیس فروری کو شام پانچ بجے کیچ کے علاقے شہرک کی پہاڑیوں میں دو سرمچاروں یحییٰ بلوچ اورشعیب بلوچ کا پاکستانی فوج اور مقامی ایجنٹوں سے اُس وقت سامنا ہوا جب وہ بہترم دروازگ کور (ندی) کی پہاڑیوں میں گشت پر تھے۔ اس سے ایک جھڑپ شروع ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں قابض فوج کے کئی اہلکار...