چهارشنبه, مارچ 5, 2025

قومی

تازہ ترین

گیشکور میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں

  آواران (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گیشکور کے پہاڑی علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گیشکور کے پہاڑی سلسلے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں. بتایا جارہا ہے کہ گیشکور کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج اور بلوچ سرمچاروں کے مابین جھڑپیں ہو رہی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید معلومات آنا باقی ہے   واضح رہے گزشتہ مہینے سے لے کر اب تک بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے مابین جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان جھڑپوں کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات ہوئے ہیں.

زاہدان میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری گرفتار

زاہدان ( ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گززتہ روز جمعہ کو زاہدان میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے ایک بلوچ شہری کو تشدد کرنے کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ اس بلوچ شہری کی شناخت "نعمت براہوئی" کے نام سے ہے۔  واضح رہے کہ جمعے کے روز ہونے والے احتجاج کے بعد قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔  یاد رہے کہ بلوچستان میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے بعد بہت سے بلوچ شہریوں کو ایران کی سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے اور ان...

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مختلف واقعات کی ذمےداری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے اپنے ٹلیگرام چینل پہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے جمعرات کے روز بارہ بجے کیچ کے علاقے دشت،بل نگور میں پاکستانی نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے آفس کو نذر آتش کردیا اور سیکورٹی اہلکار کو حراست میں لیا۔ آفس اوقات ہونے کی وجہ سے نادرا آفس میں لوگوں کا بھیڑ تھا، مگر عوام کا خیال رکھتے ہوئے سرمچاروں نے تمام ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو نذر آتش کرکے وہاں سیکورٹی پر موجود خلیل ولد سمند نامی شخص کو حراست میں لینے کے...

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

  پنجگور (ھمگام نیوز) بالگتر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پنجگور اور کیچ کے درمیان واقع بالکتر کے علاقے کیلکور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گچک کا رہائیشی شوکت ولد مولا بخش جاں بحق ہوگیا تاہم قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

ایرانی کرنسی کی حشر کے بعد پاکستانی کرنسی بھی تیزی سے گررہی ہے

کراچی (ہمگام نیوز) پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے تاریخ کے کم ترین سطح پر آگیا کل صرف دو گھنٹے کے اندر ہی ڈالر 25 روپیہ بڑھ گیا ہے اور اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاکستانیوں کو مل ہی نہیں رہا ہوا یہ کہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو گرے مارکیٹ مطابق ریٹ رکھنا، ہے تین طرح کے ایکسچینج مارکیٹ ہوتی ہیں ایک وائٹ مارکیٹ ہوتی ہے جو انٹر بینک کا ریٹ ہے ایک گرے مارکیٹ ہے جو اوپن مارکیٹ ہوتا ہے اور تیسری بلیک مارکیٹ ہے جو بناکسی قانون کے ہوتا ہے اوپن مارکیٹ میں...