کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات کے مطابق زمیندار ایکشن کمیٹی کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرکے قلات کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند کر دیا گیا جبکہ مسافر اور دیگر کاروباری گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی ہیں ۔
زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق یکم مارچ کو فجر کے وقت زاہدان سینٹرل جیل میں شیراز کے ایک شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی گئی۔ اس شہری کی شناخت خسرو محمدی ولد ہیبت اللہ بتائی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق خسرو کو ایران فورسز نے 2018 میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف منشیات فروشی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ زاہدان جیل کے حکام نے اسے نیند کی حالت میں جگایا اور بغیر پیشگی اطلاع اور اہل خانہ سے آخری ملاقات کیئے بغیر اسے پھانسی دی...
کیچ ( ہمگام نیوز ) کیچ کے تحصیل دشت کے علاقے بل نگور میں مسلح افراد نے نادرا آفس کو مکمل نزرآتش کردیا
زرائع کے مطابق آج دن کے بارہ بجے مسلح افراد نے نادرا آفس پر حملہ کرکے وہاں پر موجود سارے مشینرنی کو نزر آتش کردیا اور آفس میں موجود تمام ملازم اور آفیسرز کو باہر جمع کرکے تنبیہ کے بعد چھوڈ دیا
خیال رہے گزشتہ مہینے دشت کھڈان میں بھی نادرا آفس پر مسلح افراد نے حملہ کرکے سارے مشینری کو جلا دیا تھا اُس حملے کی زمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی...
بندرعباس ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک بلوچ خاتون قیدی جسے پہلے "منشیات" سے متعلق الزامات میں سزائے موت سنائی گئی تھی، کو بندر عباس جیل میں پھانسی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پیر 27 فروری کو بندر عباس جیل میں ایک بلوچ خاتون قیدی کو پھانسی دے دی گئی۔ اس بلوچ قیدی خاتون کی شناخت "لیلا بامری" زوجہ داد عباس کے نام سے ہوئی، جنکے دو بچے ہیں، ایک لڑکی اور ایک لڑکا جن کی عمریں 5 اور 7 سال ہیں، جن کا تعلق پنگ گاؤں، جازموریان ضلع، رودبار شہر، جنوبی کرمان صوبے سے ہے ـ
ایک باخبر...
بارکھان میں آسمانی بجلی سے دو سو مویشی ہلاک
دکی (ھمگام نیوز) بارکھان یونین اچڑی کاچھڑ میں رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے 200 سو زائد جانور ہلاک ، جبکہ آگ نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ لے لیا ہے۔ مزید سامان تباہ ہونے کا خدشہ ۔ تحال کوئی جانی نقصان اطلاع نہیں ملی ہے ۔