کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت میں ایف سی کی چوکی اور خضدار میں پولیس کی گاڈی پر دستی بموں سے حملے ہوئے.
تفصیلات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائرپورٹ روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے.
دوسری جانب خضدار میں جھلاوان کمپلیکس پر پولیس کی گاڈی پر دستی بم سے حملے کے بعد فائرنگ کی گئی جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا.
خیال ریے ان علاقوں میں پولیس اور ایف سی پر...
رکھنی (ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سانحہ بارکھان کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد کی گھروں پر چھاپے مارا جا رہا ہے.
زرائع کے مطابق سانحہ بارکھان واقع پر رکھنی میں جن لوگوں نے عبد الرحمن کھیتران کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کیے تھے ان کا نشاندہی کرکے ان کے گھروں پر پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
مظاہرین کا نشاندہی کرنے کے لیے رکھنی کے صحافی حضرات کا مدد لیا جارہا ہے. بتایا جارہا کہ صحافی حضرات سے مدد لینے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس مظاہرین کا تصاویر اور...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ وائس فار مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ ریڈ زون میں ماحل بلوچ کی باعزت رہائی کیلئے ان کے لواحقین کی طرف سے گورنر ہاﺅس کے سامنے دیئے گئے دھرنے پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کی کوشش غیر جمہوری عمل ہے جس کی مذمت کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پرامن دھرنے پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بارکھان میں کنویں سے ملنے والی 3 لاشوں کی تدفین کردی گئیں.
بارکھان میں کنویں سے ملنے والی لاشوں میں سے ایک لاش خاتون کی تھی جس کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی کے قبرستان میں سپرد خاک کی گئی.
جبکہ خان محمد مری کے دو لڑکوں کو مشرقی بائی پاس کوئٹہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) ماھل بلوچ کی غیر قانونی حراست کو آج سات دن ہوگئے ہیں لیکن اسکی رہائی اب تک ممکن نہیں ہوئی ہے، اسکے لواحقین نے آج بی ایم سی سے کمشنر ہاؤس اور اسکے بعد شام گئے احتجاجی دھرنے کو ریڈ زون میں گورنر ہاؤس کے سامنے منتقل کر دیا،
لواحقین نے میڈیا زرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماھل بلوچ پہ ناجائز اور جھوٹے مقدمات لگا کر اسے پچھلے سات دنوں سے سی ٹی ڈی نے اپنے غیر قانونی حراست میں رکھا ہے، ہمارے دھرنے کا بس ایک ہی مطالبہ ہے کہ کہ اس...