دوشنبه, مارچ 3, 2025

قومی

تازہ ترین

چمن میں فائرنگ سےسی ٹی ڈی افسر اور بچہ زخمی

چمن (ھمگام نیوز) مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی افسر اور ایک بچے کو زخمی کردیا۔ ڈرائع کے مطابق چمن کے علاقے کلی تراتہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سی ٹی ڈی کے سب انسپیکٹر محیب اللہ اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کی زمےداری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔

بارکھان واقعے پر کوئٹہ میں دھرنا، انصاف کی فراہمی اور ماہل بلوچ کی بازیابی تک جاری رہیگا، بی وائے سی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بارکھان واقعے پر کوئٹہ ریڈ زون میں دیا گیا دھرنے کے شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارکھان واقعے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور ماہل بلوچ کی بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں نے کہا کہ جب تک ماہل بلوچ اور دیگر لاپتہ کی بازیابی تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا، کارکنوں اور طلبہ کی بڑی تعداد گورنر ہاﺅس اور ریڈ زون کے اطراف میں موجود ہے۔  انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ مذاکرات کیلئے مظاہرین کے پاس پہنچے تو انہوں نے یہ کہہ کر...

مزنبند آپریشن؛ آٹھ میں سے آخری لاش کی شناخت بھی ہوگئی

کیچ (ھمگام نیوز) گزشتہ روز مند اور دشت کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزنبند میں پاکستان آرمی کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے 8 میں سے ایک آخری لاش کی شناخت بھی ہوگئی۔ مزنبند آپریشن میں کے بعد تربت کے اسپتال میں لائی گئی ایک آخری لاش کی شناخت شہزاد ولد مولاد بخش سکنہ گومازی تمپ کے نام سے شناخت کرلی گئی ہے۔ اس سے قبل جن سات لاشوں کی شناخت کی گئی تھیں ان میں جلال ولد حسن سکنہ تلمب مند، طالب ولد یٰسین سکنہ مھیر مند، آصف ولد ہیبتان سکنہ درچکو دشت اور مولا بخش ولد کریم بخش سکنہ...

دکی میں لاپتہ شخص کی گولیاں لگی لاش برآمد

دکی ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بدھ کو کلی مجید ناصر حبیب قلعہ روڈ سے لاپتہ ہونے والے ساز الدین بابر ولد حاجی حکیم کی لاش کلی کاروٹی سے برآمد ہوگئی۔  پولیس کے مطابق ساز الدین کو تین گولیاں ماری گئی ہیں۔لاش سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔پولیس نے واقعے کے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کی جاری کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) گزشتہ بائیس سال سے سرگرم عمل بلوچستان کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی بلوچ مزاحمتی مسلح آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کی فروری کے مہینے میں قابض پاکستانی فورسز اور آرمی پر حملوں کی تفصیلی رپورٹ ہمگام نیوز کی جانب سے جاری کی جارہی ہے. بی ایل اے کے رواں ماہ میں جاری 7 کاروائیوں کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج اور سیکورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔  تفصیلی رپورٹ درج ذیل ہے. 1. خاران میں سیندک منصوبے کے ٹرالروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔...