شنبه, مارچ 1, 2025

قومی

تازہ ترین

ریاست کی پشت پناہی میں عبدالرحمن کیھتران جیسے نام نہاد سردار بلوچوں کاقتل عام کر رہے ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے سانحہ بارکھان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بلوچستان میں ریاستی فورسز آئے دن بلوچستان میں عام عوام کا قتل عام کر رہی ہے، کبھی کسی شخص کو کیمپ بلاکر ٹارچر کرکے شہید کر دیا جاتا ہے یا سالوں سال زندان میں رکھ کر اذیتوں سے گزارا جاتا ہے تو دوسری جانب سرکار کے پالے ہوئے نام نہاد سردار جنہیں اسلحہ و بارود اور لوکل ملیشیابناکر ریاست کام لیتی ہے جنہیں محض کچھ مفادات کیلئے ریاست ہر طرح کے جرائم و مظالم کرنے...

گوادر : جیونی پانوان سے پاکستانی فورسز کیے ہاتھوں چاربلوچ فرزند لاپتہ 

  گوادر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی پانوان میں الصبع آپریشن کرکے چار بلوچ فرزند فیصل ولد عبداللہ، راشد چار شمبے، نزیر محمد ،کامر مراد کو لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ـ   قابض پاکستانی فوج نے جیونی اور گردونواح میں آپریشن کا آغاز اج صبح فورسز پر بم حملہ ہونے کے بعد کیا جو تاحال جاری ہے.   علاقائی ذرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا آج صبح پاکستانی فورسز کا ایک قافلہ پانوان میں واقع مین روڈ جو گوادر کی طرف جاتا ہے کہ مقام پر ہوا جس سے ایک گاڈی میں...

جیونی حملے کی زمے داری قبول کرتے ہیں: بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ کہا ہے کہ آج بمورخہ 22 فروری کو صبح 8 بجے ہمارے سرمچاروں نے جیوانی کے علاقے پانوان میں گوادر جانے والی مرکزی شاہراہ پر قابض پاکستانی ایف سی کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ قافلے میں شامل ایف سی کی ایک گاڑی حملے کی زد میں آگئی جس میں سوار پانچ اہلکاروں میں سے تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ہمارے سرمچاروں نے قابض فورسز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ جیوانی ھور میں قائم ایف سی ہیڈکوارٹر سے گوادر...

سانحہ بارکھان تکلیف دہ اور سنگین جرم ہے: ڈاکٹرنسیم بلوچ

کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے بارکھان میں ہونے والی دلخراش واقعہ کے بارے میں کہا کہ ریاست اور ریاستی ایجنٹوں نے بلوچ نسل کشی اور مظالم میں نہایت تیزی لائی ہے۔ بارکھان میں علاقے کے ایم پی اے اور نام نہاد  وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے ایک ماں کو چھ بچوں سمیت نجی جیل میں رکھا۔ ان میں ایک بچی بھی شامل تھی۔ انھوں نے کہاہے انھیں چار سال تک جسمانی، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، جن کی لاشیں منگل کے روز عبدالرحمٰن کی حویلی کے قریب سے...

گوادر: ایک نوجوان نے خود کشی کرلی

گودر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر میں ایک نوجوان نے خود کشی کر لی. تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سربندن میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر خود سوزی کر لی. خودکشی کرنے والے نوجوان کا شناخت سعید ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے تاہم خودکشی کرنے کی وجہ تاحال معلومات نہیں ہو سکا ۔ ھمگام ٹیلیگرام چینل https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy