کوئٹہ (ھمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چئیرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے بارکھان میں ہونے والی دلخراش واقعہ کے بارے میں کہا کہ ریاست اور ریاستی ایجنٹوں نے بلوچ نسل کشی اور مظالم میں نہایت تیزی لائی ہے۔ بارکھان میں علاقے کے ایم پی اے اور نام نہاد وزیر عبدالرحمٰن کھیتران نے ایک ماں کو چھ بچوں سمیت نجی جیل میں رکھا۔ ان میں ایک بچی بھی شامل تھی۔
انھوں نے کہاہے انھیں چار سال تک جسمانی، ذہنی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا، جن کی لاشیں منگل کے روز عبدالرحمٰن کی حویلی کے قریب سے...
گودر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گوادر میں ایک نوجوان نے خود کشی کر لی.
تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے سربندن میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر خود سوزی کر لی.
خودکشی کرنے والے نوجوان کا شناخت سعید ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے تاہم خودکشی کرنے کی وجہ تاحال معلومات نہیں ہو سکا ۔
ھمگام ٹیلیگرام چینل
https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy
خضدار( ہمگام نیوز ) آل مری قومی اتحاد خضدار بارکھان سانحے کے خلاف کمپلیکس خضدار سے ایک ریلی نکالی گئی.
ریلی پرس کلب پہنچتے ہی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان میں ایک خاتون اور ان کے دو بچوں کو جس سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
مقررین کا کہنا تھا خان محمد مری گزشتہ کئی سالوں سے اپنی بچوں کی بازیابی کے لئے دردر کی ٹھوکریں کھاتا رہا ہے. عدالتوں سے اپیل کی لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا پھر ان کی اہلیہ نے قرآن کا...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل باسک میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انور عرف چاکر کو تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیے معطل کیا جاتا ہے
ترجمان مرید بلوچ نے اپنے بیان میں کہا اگر مزکورہ شخص تین ماہ کے اندر تنظیم کے سامنے پیش نہیں ہوا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.
بی این اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہم تمام مسلح تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مزکورہ شخص کو تنظیمی فیصلے تک اپنی تنظیم میں پناہ نہ دیں...
تربت میں سانحہ بارکھان کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.
تفصیلات کے مطابق مظاہرے اور ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی. جس میں انجمن تاجران کیچ ، وکلاء برادری ، سول سوسائٹی ، حق دو تحریک سے منسلک افراد، آل پارٹیز مری اتحاد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شامل تھے
احتجاجی ریلی تربت پریس کلب سے شروع ہوکر شہید فدا چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوا، جہاں مقررین نے خطاب کرکے سانحہ بارکھان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.
دوسری جانب سانحے بارکھان کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کے لیے...