دوشنبه, مارچ 3, 2025

قومی

تازہ ترین

کوئٹہ : بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مری اتحاد

کوئٹہ( ہمگام نیوز )بارکھان حاجی کوٹ عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید بے دردی سے قتل ہونے والی بلوچ خاتون گراناز اور ان کے دونوں بیٹوں کے نعشوں کے ساتھ لواحقین، مری قبیلے کے افراد، سیاسی سماجی،طلباء اور ،تاجر برادر تنظیموں کے کارکنوں کا شال ریڈ زون میں دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔  اس موقع پر چیئرمین مری قبائل اتحاد جہانگیر خان نے الزام عائد کیا ہےکہ بارکھان واقعے پر بلوچستان حکومت اپنے وزیر کو بچانے کی شش کر رہی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے دعویٰ کیا کہ مغوی بچوں کو عبدالرحمان کھیتران کے...

دشتیاری شہر میں ایک پیٹرول ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی

دشتیاری( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 22 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے علاقے ریمدان میں ایک پیٹرول ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. زرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فیول ڈپو کے اندر موجود الٹرنیٹر کا کنکشن تھا تاہم ڈپو میں آگ بھڑکنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ ھمگام ٹیلیگرام چینل https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy

نیکشہر میں ٹریفک حادثہ میں 3 طالب علم جاں بحق

نیکشہر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 21 فروری بروز منگل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گھ/نیکشہر کے چاہان محور میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بلوچ طلباء جاں بحق ہوئے۔  ان طالب علموں کی شناخت "فرشید رشیدی پور ولد گل محمد، "بہنام رشیدی پور ولد نور محمد اور "بہروند رشیدی پور" کے ناموں سے ہوئی ہیں جو نیکشہر شہر کوراندپ کے رہائشی ہیں۔  بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں طلبہ دیگر طلبہ کے ساتھ اسکول سے گھر واپس آرہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور ان کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی۔    تعلیمی...

بارکھان سانحے کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا دوسرے روز جاری

  بارکھان میں خاتون سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف مری قبائل کے افراد کا کوئٹہ میں میتوں کے ساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے   دھرنے میں آئے مقررین نے کہا کہ عبدالرحمن کھیتران پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے.   انہوں نے کہا بارکھان سانحے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور نجی قید میں موجود دیگر 5 بچوں کو بازیاب کیا جائے.   دوسری جانب بارکھان سانحے پر بلوچ اور پشتون قبائل کے سربراہان کی جانب سے آج شام 5 بجے کوئٹہ میں ایک جرگہ طلب کرلیا ہے.

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بروری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا. تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے بروری، امین آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجمی اللہ نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولس کی جانب سے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی.