شنبه, مارچ 1, 2025

قومی

تازہ ترین

بلوچ قومی رہنما حیربیار مری کا گدان ٹی وی پر بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی انٹریونشر کیا جائیگا۔ ذرائع

شال (ہمگام نیوز) گدان آنلائن ٹی وی پر آج اٹھارہ فروری کو بلوچ آزادی پسند رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے صدر حیربیار مری کا ایک مفصل انٹریو شائع کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ گدان آنلائن ٹی وی بلوچستان کے حوالے سے بلوچ سیاسی میدان سے متعلق ہر طبقہ فکر کا نقطہ نظر سامنے لانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے، اس ضمن میں اٹھارہ فروری کو بلوچ آزادی پسند رہنما حیربیار مری کا انٹریو شائع کیا جارہا ہے۔ پاکستان و ایران کا بلوچستان پر جبری قبضے اور بندربانٹ کے خلاف بلوچ قومی مزاحمتی عمل تو عرصہ دراز سے جاری و...

آواران اور کیچ میں 8 مختلف حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

شال:(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آواران اور کیچ میں قابض پاکستانی فورسز، پولیس تھانہ اور لیویز چوکیوں کو آٹھ مختلف کاروائیوں میں نشانہ بناکر اہلکاروں کا اسلحہ قبضے میں لیا، جبکہ ریسٹ ہاؤس اور موبائل ٹاور کو نزر آتش کردیا۔ سرمچاروں نے گزشتہ شام پانچ بجے آواران کے علاقے مالار مچی میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوا۔ مزید کہا کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے 16 فروری کی...

کمپئن بلوچ فعالین کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پائمالیوں پر مفصل رپورٹ جاری۔

ہمگام (دز آپ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اندر ایران کے ہاتھوں بلوچ قوم کے خلاف انسانی حقوق کی پائمالیوں کی کہانی بہت پرانی ہے، جس میں ایرانی قابض ریاست کے مختلف ادارے کئی طریقوں سے بلوچ قوم کی نسل کشی سمیت انسانی حقوق کی پائمالیوں میں ملوث ہیں۔ اسی ضمن بلوچ کمپئن ایکٹیوسٹس کی جانب سے بلوچستان میں بھر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک رپورٹ مرتب کرکے شائع کی ہے اس رپورٹ کے اندر سال دوہزار چوبیس میں سرزد ہونے والی انسانی حقوق کی پائمالیوں کے بارے میں سترہ سو پچانوئے واقعات کو ضبط تحریر...

مند، قابض پاکستانی فوجی چیک پوسٹ اور قافلے پر حملوں میں 17 اہلکاروں کو ہلاک کرکے اسلحہ قبضے میں لیے۔ بی ایل ایف

تربت (ہمگام نیوز) بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے 15 فروری شام 6 بجے کیچ کے علاقے مند میں دریا چم متسنگ اور سہریں کوہ کے درمیان واقع قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ سرمچاروں نے چوکی پر مکمل قبضہ کرکے اہلکاروں کا اسلحہ و دیگر جنگی ساز و سامان اپنے قبضے میں لے لیے۔ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے چوکی پہ مامور فوجی اہلکاروں کی مدد کے لئے آنے والے 11 گاڑیوں کے...

‎کتاب میلہ مہم بلوچستان کتاب کاروان پر کوئٹہ میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ ‎بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کتاب میلہ مہم بلوچستان کتاب کاروان پر " بلوچستان کتاب کاروان مہم، اہمیت، تنظیمی موقف اور حکومتی قدغنیں" کے عنوان سے کوئٹہ میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمنار کا مقصد تنظیم کی جانب سے جاری کتاب میلہ مہم کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا، مہم کی اہمیت، افادیت و کامیابی کے بارے میں بحث و مباحثہ کرنا اور مہم پر پولیس و حکومتی اداروں کی جانب سے بلاجواز خلل ڈالنا اور مختلف طریقوں سے کتب بینی پر قدغن لگانے کے بارے آگاہی پھیلانا تھا۔ ‎تقریب میں...