جمعه, جون 6, 2025

قومی

تازہ ترین

بلوچ مزاحمت کاروں کے سامنے ریاست کوشکست کا سامنا۔ ماہین بلوچ ایڈووکیٹ 

مقبوضہ بلوچستان سنگلاخ پہاڑوں کا ایک وسیع و عریض...

جھاو قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

جھاو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز...

ہرنائی سے چار افراد کی لاشیں برآمد

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی سنجاوی روڈ...

تربت، قابض پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری متعدد افراد لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں...

دشتیاری شہر میں ایک پیٹرول ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی

دشتیاری( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز بدھ 22 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے علاقے ریمدان میں ایک پیٹرول ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی. زرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فیول ڈپو کے اندر موجود الٹرنیٹر کا کنکشن تھا تاہم ڈپو میں آگ بھڑکنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ ھمگام ٹیلیگرام چینل https://t.me/+tr1VNQc-g94zMDgy

نیکشہر میں ٹریفک حادثہ میں 3 طالب علم جاں بحق

نیکشہر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 21 فروری بروز منگل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر گھ/نیکشہر کے چاہان محور میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بلوچ طلباء جاں بحق ہوئے۔  ان طالب علموں کی شناخت "فرشید رشیدی پور ولد گل محمد، "بہنام رشیدی پور ولد نور محمد اور "بہروند رشیدی پور" کے ناموں سے ہوئی ہیں جو نیکشہر شہر کوراندپ کے رہائشی ہیں۔  بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں طلبہ دیگر طلبہ کے ساتھ اسکول سے گھر واپس آرہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور ان کی جائے وقوعہ پر موت ہوگئی۔    تعلیمی...

بارکھان سانحے کے خلاف کوئٹہ میں دھرنا دوسرے روز جاری

  بارکھان میں خاتون سمیت تین افراد کے قتل کے خلاف مری قبائل کے افراد کا کوئٹہ میں میتوں کے ساتھ دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے   دھرنے میں آئے مقررین نے کہا کہ عبدالرحمن کھیتران پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے.   انہوں نے کہا بارکھان سانحے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور نجی قید میں موجود دیگر 5 بچوں کو بازیاب کیا جائے.   دوسری جانب بارکھان سانحے پر بلوچ اور پشتون قبائل کے سربراہان کی جانب سے آج شام 5 بجے کوئٹہ میں ایک جرگہ طلب کرلیا ہے.

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بروری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا. تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے بروری، امین آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجمی اللہ نامی شخص کو قتل کر دیا جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولس کی جانب سے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا، ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی.

گوادر میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

گوادر (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں آج صبح قابض پاکستانی فوج کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملہ گوادر کے علاقے جیوانی پانوان میں ہوا۔ ہمگام زرائع کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایمبولینس بھی جاہ وقوع کی جانب رواں ہوگئی ہے۔ حملے کے بعد قابض پاکستانی فوج کی جانب سے مختلف سمتوں سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ زرائع کے مطابق حملے کے فوری بعد ریاستی فورسز نے علاقے کے انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کی ہے یاد رہے رواں ماہ...