تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے ہیرونک سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں جاری پاکستانی ریاستی جبرواستبداد کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی خاطر خواہ تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔
مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں بلوچ انسانی حقوق کے لئیے جد و جہد کرنے والی کارکنان سمیت بلوچ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئیے نعرے درج تھے۔
علاقائی زرائع کے مطابق اس ریلی میں گرد و نواح سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس ہوشاپ، تجابان...
خضدار ( ہمگام نیوز ) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی کال پر بلوچستان بھر میں ہڑتال، شاہرائیں بند ،وڈھ میں مظاہرین اور فورسز آمنے سامنے آگئے ،فائرنگ اور لاٹھی چارج سے پانچ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کو خضدار ریفر کردیا گیا ۔
زخمیوں کو چہرے اور پیٹ اور بدن کے دیگر حصوں میں گولیاں لگی ہیں ۔
یاد رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی قیادت میں گزشتہ گیارہ دنوں سے تحفظ بلوچ ناموس لانگ مارچ دھرنا لکپاس کے مقام پر جاری ہے ،گزشتہ روز لانگ مارچ کو شال داخل ہونے سے روکنے کے بعد...
شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی جانب سے بلوچستان بھر میں شاہراہوں کی بندش اور شٹرڈاؤن ہڑتال کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
بلوچ لانگ مارچ پر ریاستی کریک ڈاؤن، سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں اور مظاہرین پر تشدد ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثالیں ہیں۔ ریاست پاکستان نے بلوچستان پر عملاً فاشزم مسلط کر رکھا ہے، جہاں نہ صرف سیاسی آوازوں کو دبایا جا رہا ہے بلکہ اظہار رائے کی آزادی کو بھی مکمل طور پر سلب کیا جا چکا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں...
پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں پسنی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان ساحل ولد گلاب کی لاش برآمد، لاش پسنی وارڈ نمبر 1 میں شاہ جان ہوٹل کے پیچھے جھاڑیوں سے ملی۔
ذرائع کے مطابق ساحل بلوچ کے لاش کے ہمراہ پسنی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں اور مطالبات کررہے ہیں کہ ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی درج کیا جائے اور جلد از جلد اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
ہمگام ( شال ) بلیدہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح بلیدہ کے نواحی علاقے گردانک سے اٹھائے گئے دو نوجوانوں کو قابض پاکستانی آرمی نے اغوا کرنے کے محض چند گھنٹوں کے اندر اندر شہید کردیا ہے علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شہید نوجوانوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے اور دونوں آپس میں کزن ہیں جنکے نام محراب ولد رحمدل اور خان محمد ولد ہیبتان بتایا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستانی قابض فورسز نے ان دونوں نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد اب انکی جسد خاکی کو ورثاء...