پسنی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں پسنی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان ساحل ولد گلاب کی لاش برآمد، لاش پسنی وارڈ نمبر 1 میں شاہ جان ہوٹل کے پیچھے جھاڑیوں سے ملی۔
ذرائع کے مطابق ساحل بلوچ کے لاش کے ہمراہ پسنی پریس کلب کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں اور مطالبات کررہے ہیں کہ ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی درج کیا جائے اور جلد از جلد اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
ہمگام ( شال ) بلیدہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح بلیدہ کے نواحی علاقے گردانک سے اٹھائے گئے دو نوجوانوں کو قابض پاکستانی آرمی نے اغوا کرنے کے محض چند گھنٹوں کے اندر اندر شہید کردیا ہے علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شہید نوجوانوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے اور دونوں آپس میں کزن ہیں جنکے نام محراب ولد رحمدل اور خان محمد ولد ہیبتان بتایا جارہا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستانی قابض فورسز نے ان دونوں نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد اب انکی جسد خاکی کو ورثاء...
شال (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے سماجی رابطے ایکس پر کہا ہے کہ کسی جرم کے الزام میں نہیں، بلکہ اس سیاسی مؤقف کی پاداش میں جو میں نے اپنایا ہے۔ اُنہیں کہا گیا ہے کہ وہ اُسی صورت رہا ہوں گے جب میں خود گرفتاری دوں گا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما نے مذید کہا ہے کہ یہ قانون نافذ کرنا نہیں، بلکہ سیاسی بلیک میلنگ ہے۔ جب ریاست کسی آواز کو خاموش کروانے میں ناکام ہو جاتی ہے، تو وہ اُس کے رشتہ داروں کو سزا دینے لگتی ہے۔ میرے...
میرے نہ ٹوٹنے والے ہم وطنوں!
شال (ہمگام نیوز) ہدہ جیل کے احاطہ نمبر 9 کے کوٹھی نمبر 5 سے آپ کی بہن ماہرنگ اور بیبو کی طرف سے آپ سب کو غلامی کی ایک اور عید مبارک!
اس قید تنہائی میں تمام تر اذیتوں سے بڑھ کر ایک اذیت سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ بلوچستان کے حالات سے ہمیں لاعلم رکھا جا رہا ہے۔ ہمیں اس بات کا اندازہ ہے کہ پورا بلوچستان سراپا احتجاج ہے، لیکن ہمیں ان اجتماعات اور احتجاجات سے لاعلم رکھنے کے لیے ہمارے ہر بڑے عوامی اجتماع اور احتجاج کے بعد ہمیں دو...
شال ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی تشدد کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ حکومت شرائط کو مسترد کردی کہاکہ رہائی سب کی ہوگی ورنہ کسی کی نہیں ۔
ماہ رنگ بلوچ کی ہمشیرہ کے مطابق آج کوئٹہ کے ہدہ جیل میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں ایک حکومتی وفد نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی اور ان کی رہائی کے لیے مشروط پیشکش کی۔
حکومتی وفد نے یقین دہانی دلائی کہ ان کے خلاف عائد 3MPO کے تحت الزامات واپس لے لیے جائیں...