چهارشنبه, اپریل 23, 2025

قومی

تازہ ترین

مند مسلح افراد کی فائرنگ ڈیتھ اسکواڈ رکن ہلاک

مند ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مند میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے رکن فہد ولد مجید سکنہ تمپ کوہاڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ جبکہ ان کا اسلحہ، گاڑی اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈیتھ اسکواڈ رکن کو مسلح افراد نے مند کے علاقے ریک بازار میں نشانہ بنا یا ۔ تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

کچلاک روڈ حادثہ 4 افراد ھلاک ،دیگر واقعات حادثات میں ایک خاتون ھلاک 8 افراد زخمی ہوگئے

شال(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کچلاک کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر کوچ اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقہ لورالائی اور دکی سے ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر اورماڑہ کوسٹل ہاوے پر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر بس میں سفر کے دوران ایک خاتون کی پراسرار طور پر...

کوئٹہ میں کہاں بیٹھنا ہے یہ فیصلہ آپکا نہیں ہمارا ہوگا۔ اس وقت تمھارا باپ بھی سننے کو تیارہوگا۔ سردار اختر مینگل

مستونگ ( ہمگام نیوز )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے لک پاس کے مقام پر ،تحفظ ناموس دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ساتھیوں کی تکالیف و مشکلات ہمارے سرخرو ہونے کا موجب بنیں گے۔ سردار نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ سہب ننا مرو. فتح ہماری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جائے، یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم شال میں کہاں بیٹھیں ہاکی گراؤنڈ یا کسی اور جگہ، ، یہ فیصلہ آپکا نہیں ہمارا ہوگا۔ اس وقت تمھارا باپ بھی سننے کو تیارہوگا ۔ سردار مینگل نے کہا...

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبرگ بلوچ، شاہ جی اور بیبو کے لیے آواز اٹھائیں۔ ماہ رنگ کی بہن کا دھرنے سے خطاب

مستونگ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان مستونگ لکپاس ٹنل کے مقام پر جاری بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جاری تحفظ بلوچ ناموس مارچ دھرنے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن، نادیہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بہن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا مقدمہ اس کے راج کے سامنے رکھا ہے۔ ہمیں پاکستان کے عدالتی نظام اور بین الاقوامی اداروں سے کوئی امید نہیں کیونکہ اس سے قبل ہمیں ہمارے والد کی لاش دی گئی مگر پاکستان کا عدالتی نظام اور بین...

مند قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

مند ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان مند کے علاقے مہیر میں قبض پاکستانی فورسز قافلہ کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔ واقع کے بعد ایک ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ جبکہ فورسز نے ایک شدید زخمی اہلکار کو مند ہسپتال منتقل کردیا ۔ تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔ کسی تنظیم نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔