شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ قیادت کی گرفتاری اور تنظیم پر ریاستی کریک ڈاؤن تاحال جاری ہے، تاہم تمام تر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود بی وائی سی کی قیادت اور کارکنان اپنے اصولی مؤقف، نظریے اور قومی مقصد پر ثابت قدم ہیں۔ گزشتہ بیس روز سے پوری بلوچ قوم سراپا احتجاج ہے۔ اس مشکل اور نازک وقت میں بلوچ قوم نے اتحاد اور یکجہتی کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے اور نہایت منظم انداز میں ریاستی جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔
انھوں...
شال (ہمگام نیوز) ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے سماجی رابطے ایکس پر کہا ہے میں تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات اور افواہوں کو پھیلانے یا ان پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ جب اسے رہا کیا جاتا ہے، تو میں ذاتی طور پر یہاں آگا کروں گا۔
انہوں کہا کہ حلف کے حوالے سے کافی قیاس آرائیاں اور بحث جاری ہے۔ براہ کرم یقین دلائیں کہ ڈاکٹر مہرنگ کی قانونی ٹیم قانونی صورتحال اور متعلقہ تکنیکی چیزوں سے پوری طرح باخبر ہے۔...
کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ثناءالللہ ولد ملک داد سکنہ آپسر بلوچی بازار کو زخمی کردیا۔
ذرئع کے مطابق ثناء الللہ ٹرمینل سے نکلتے ہوئی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے۔
شال (ہمگام نیوز) ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کے وکیل نے معزز عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کی مذکورہ دفعہ کے تحت جاری حراست کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔ وکیل نے اس ضمن میں معزز لاہور ہائی کورٹ اور معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعدد فیصلوں کا حوالہ دیا، جن میں ایک فیصلہ اس وقت مقدمے کی سماعت کرنے والے ڈویژن بینچ کے معزز جج صاحبان میں سے ایک کا تحریر کردہ بھی شامل تھا۔
وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ محترمہ بلوچ کی گرفتاری آئین پاکستان کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، جو...