کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت بس ٹرمینل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ثناءالللہ ولد ملک داد سکنہ آپسر بلوچی بازار کو زخمی کردیا۔
ذرئع کے مطابق ثناء الللہ ٹرمینل سے نکلتے ہوئی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے۔
شال (ہمگام نیوز) ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کے وکیل نے معزز عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ کی مذکورہ دفعہ کے تحت جاری حراست کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔ وکیل نے اس ضمن میں معزز لاہور ہائی کورٹ اور معزز اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعدد فیصلوں کا حوالہ دیا، جن میں ایک فیصلہ اس وقت مقدمے کی سماعت کرنے والے ڈویژن بینچ کے معزز جج صاحبان میں سے ایک کا تحریر کردہ بھی شامل تھا۔
وکیل نے مزید مؤقف اپنایا کہ محترمہ بلوچ کی گرفتاری آئین پاکستان کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، جو...
خاران (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 8 اپریل کو ہمارے سرمچاروں نے خاران شہر میں سیکریٹریٹ روڈ پر قائم پاکستانی خفیہ ادارہ آئی ایس آئی کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خاران شہر میں کراچی اسٹاپ پر مسلح افراد کا سامان لیجانے والے ٹرکوں پرحملہ۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں کراچی روڈ کراچی اسٹاپ کے قریب سیندک اور ریکوڈک سامان لےجانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے حملے سے ٹرکوں کے شیشوں اور ٹائروں کو نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے دو مقامی افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب وڈھ دراکھالہ کے مقام پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے...
خضدار ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے وڈھ میں 4 اپریل کو بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی کال پر احتجاج دوران فورسز کے فائرنگ میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں عنایت اللہ بلوچ بھی شامل تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا ۔
یاد رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔
ریلی کے دوران پاکستانی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک نوجوان، عنایت اللہ ولد...