جمعه, جنوري 31, 2025

قومی

تازہ ترین

کراچی: شرافی گوٹھ میں بلوچ یکجھتی کمیٹی کی آگاہی ریلی، مرکزی رہنماؤں کا خطاب

کراچی:(ہمگام نیوز) کراچی کے شرافی گوٹھ میں بلوچ بچے کمیٹی کے زیر اہتمام آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی سے سمی دین، ماہ زیب بلوچ، اور امنہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے یکجہتی اور 25 جنوری کو دالبندین میں منعقد ہونے والے بلوچ نسل کشی یادگاری دن میں شرکت کرنے پر زور دیا۔  

تربت، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق محمد عارف ولد محمد عمر سکنہ پنجگور نامی شخص کو آپسر اپنے گھر کی طرف جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کیا۔ مقتول مغرب کے وقت اپنے موٹرسائیکل پر سوار تربت سے آپسر جارہا تھا جنہیں راستے میں گولی مارا گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

ہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہرنائی کانٹا پراگُو کے مقام سے ایک شخص کو جبری طور پر اُٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت محمد دین مری ولد لال خان مری کے نام سے ہوئی ہے اور ہرنائی میں مقیم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگی کے شکار محمد دین مری کے ایک بھائی کو کچھ عرصہ قبل قابض پاکستانی فورسز نے جبراً لاپتہ کردیا تھا جو کہ تاحال لاپتہ ہے۔ اب محمد دین مری کو پراگُو ہرنائی سے جبری طور پر لاپتہ کردیا...

‏لیاری واقعے کے خلاف بلوچستان بھر میں “دفاعِ بلوچ اقدار” کے نام سے احتجاج کیا جائے گا۔ BYC

کراچی (ہمگام نیوز)احتجاج اور دالبندین قومی اجتماع کے لیے آگاہی مہمات مشترکہ طور پر منعقد کی جائیں گی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز لیاری میں دالبندین قومی اجتماع کے لیے جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک پُرامن عوامی اجتماع منعقد کیا گیا، لیکن حسبِ روایت ریاستِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پُرامن اجتماع پر دھاوا بول کر بلوچ خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما لالا وہاب بلوچ، سمی دین بلوچ سمیت ہمارے متعدد ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بلوچ...

ہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر ہرنائی سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک عمر رسیدہ شخص کو جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ جس کی شناخت عطاء اللہ مری کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ میاں کور، پھوڑ کے علاقے کا رہائش پذیر ہے۔ ذرائع کے مطابق عطاء اللہ مری کو دو مہینہ قبل قابض پاکستانی فورسز نے جبراً گمشدہ کردیا تھا جس کے بعد تاحال لاپتہ ہے۔ تاہم، اس کی جبری گمشدگی کی فوری اطلاعات میڈیا پر موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا...