دوشنبه, اپریل 21, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

لاپتہ جہانزیب بلوچ کی باحفاظت بازیابی کیلئے انسانی حقوق کی تنظیمیں کرداد ادا کریں،بھانجی ماہ نور بلوچ کی فریاد

اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ جہانزیب بلوچ کی بھانجی ماہ نور بلوچ نے کہا ہے کہ میں گزشتہ 8 سالوں سے روڈوں پر ٹھوکریں کھا رہی ہوں یہ عمر میری پڑھائی کی ہے مگر میں پریس کلبوں کے سامنے خوار ہوں۔خدارا میرے ماموں کو بازیاب کرو۔ جہانزیب بلوچ جو 3 مئی 2013 سے لاپتہ ہے اس کی بھانجی ماہ نور جس کی عمر 9 سال ہے وہ اِن دنوں اسلام آباد کیمپ کا حصہ ہے، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ماموں کی...

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و قتل کیخلاف تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کا گریشہ پہنچنے پر بھر پور استقبال

خضدار (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و قتل کیخلاف تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کا گریشہ پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا، اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے اپنے کیسز جمع کروائے ہیں۔لانگ مارچ قومی تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے جو اس ظلم کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔ مارچ میں بلوچستان کے ہر علاقے، ہر گاؤں سے سینکڑوں افراد اس ظلم کے خلاف جاری لانگ مارچ کا حصہ بن رہے ہیں۔

نال فورسز کیمپ سے نوجوان جبری لاپتہ

نال (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان خضدار ضلع نال میں پاکستانی فورسز نے زکریا ولد قادر بخش نامی نوجوان کو پیر کے روز کیمپ بلاکر بعد ازاں جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد نوجوان تاحال لاپتہ ہے ۔ لواحقین کا کہنا ہے فورسز نے انھیں پیشی کے بہانے کیمپ بلاک بلایا تھا جب وہ گئے تو واپس نہیں آئے معلوم کرنے پر وہ لاعلمی ظاہر کررہے ہیں ۔

اسلام آباد میں آج گیارویں روز بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ جاری

اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اپنا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گیارہویں روز بھی جاری رکھا ۔جس میں متحدہ عرب امارات و بعدازاں پاکستان سے جبری لاپتہ راشد حسین بلوچ، جبری لاپتہ جہانزیب محمد حسنی کی والدہ، لاپتہ آصف و رشید بلوچ کی ہمشیرہ سائرہ بلوچ اور مستونگ سے جبری گمشدگی کے شکار پولیس اہلکار سعید احمد کی والدہ، سجاد و ظہور احمد کے لواحقین شریک ہیں۔ اسلام آباد احتجاجی کیمپ کے شرکاء کے مطالبات میں راشد حسین سمیت دیگر تمام...

مستونگ سے 3 افراد لاپتہ، لواحقین نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ بلاک کر دی

مستونگ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مستونگ سے 3 افراد لاپتہ، لواحقین نے شاہراہ بلاک کر دی، تفصیلات کے مطابق مستونگ سے 3 افراد کو لاپتہ کر دیا گیا، لواحقین نے احتجاجاَ شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ۔ مستونگ، لواحقین کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے ڈی سی چوک کے قریب واقع گھر پر چھاپہ مار کر 3 افراد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔ لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر ڈی سی ہاؤس کے سامنے روڈ کو...