یکشنبه, اپریل 20, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

جبری لاپتہ ہزار خان کو رہا کیا جائے ۔ لواحقین

شال (ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بارکھان جبری لاپتہ ہزار خان کو رہا کیا جائے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہزار خان ولد رسوبخش کو مارچ 2014 میں بارکھان سے پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکے ہیں۔ لواحقین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لاقانونیت کی حد دیکھیں گذشتہ نو سال سے بغیر کوئی جرم ثابت کیئے ایک نوجوان کو جبری لاپتہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کے ٹیکس پر پلنے والے...

بندر عباس میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 16 سالہ بلوچ نوجوان کی گرفتاری

بندرعباس (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے اتوار کو ایک 16 سالہ بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی فورسز نے بندر عباس میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندر عباس(گمبدان) ایک بلوچ نوجوان 16 سالہ سید احمد مزار زہی ولد نور احمد کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے بعد زاہدان کے سنٹرل جیل میں منتقل کردیا۔   مزید رپورٹ کے مطابق سید احمد کو بندر عباس شہر میں واقع ایک مکان پر فورسز کے اہلکاروں نے چھاپے کے ذریعے گرفتار کیا گیا...

زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ا بلوچ نوجوان گرفتار

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو زاہدان کے علاقے چمران سٹریٹ سے ایک بلوچ نوجوان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے چمران اسٹریٹ میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 18 سالہ عمران خارکوہی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔  عمران کے اہل خانہ نے مختلف اداروں سے رجوع کیا، لیکن سیکیورٹی اور عدالتی حکام نے ان کی صورتحال کے بارے میں جواب دینے سے...

ایرانی فورسز اور انٹیلیجنس نے نومبر 2023 میں 118 شہریوں کو گرفتار کیا ہے ۔ رپورٹ

زاہدان،سنندج(ہمگام نیوز ) انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاو کی شماریات اور دستاویزات کے مرکز میں درج کردہ اعدادوشمار کی بنیاد پر، نومبر 2023 کے مہینے کے دوران ایران بھر میں سیکورٹی فورسز نے 118 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس اعداد و شمار میں اکتوبر کے مقابلے میں 185 مقدمات کی کمی واقع ہوئی ہے، جو کہ 61 فیصد کے برابر ہے، جب اس وقت 303 شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔   رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایران کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 44 کرد شہری، 7 بلوچ کے ساتھ ساتھ 40 خواتین، 5 بچے اور 18 بہائی...

اسلام آباد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ 5 ویں روز بھی جاری

اسلام آباد (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق این پی سی اسلام آباد کے سامنے جبری طور پر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ 5ویں روز بھی جاری ہے۔ مطالبات کی منظوری تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔