کراچی (ہمگام نیوز)وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے چیئرپرسن سورٹھ لوہار اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں بلوچ مسنگ پرسنز کو جھوٹے مقابلوں میں مار کر پھیبکنا تشوشناک ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس ماہ بلوچستان کے تین الگ الگ مقام پر 12 سے زائد جبری لاپتا بلوچ کارکنان کو مار کر پھینکا گیا ہے۔
پاکستانی فورسز سندھ اور بلوچستان میں سندھی اور بلوچوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ سمیت عالمی دنیا کے تمام انسانی حقوق کے اداروں کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ماہ...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز)نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نامی ادارے کی جانب سے بلوچستان میں کچھ عرصے سے تسلسل کے ساتھ جبری گمشدہ افراد کو ماروائے آئین جعلی انکاؤنٹر میں قتل کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس سے پہلے بھی اقتدار کے کرسی پر براجمان چند نام نہاد حکمران جبری گمشدگی کے مسئلہ کو پروپیگنڈہ قرار دیتے آ رہے ہیں، اور دوسری جانب مختلف حربے استعمال کرتے آرہے ہیں جن میں جبری گمشدہ افراد کی مسخ شدہ لاشوں کو...
کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وائس فار جسٹس کے بیان میں کہا گیا ہے پولیس نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچاکر یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر گذشتہ رات ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیا جو ایک من گھڑت دعویٰ ہے ۔
یہ سب پہلے سے لاپتہ کئے گئے نوجوان ہے۔
بلوچ وائس فار جسٹس کے مطابق مذکورہ افراد میں سے ایک کی شناخت بالاچ ولد مولابخش سکنہ آبسر تربت کے نام سے ہوئی ہے، مذکورہ نوجوان کو 29 اکتوبر 2023 کی رات تربت سے جبری طور پر لاپتہ...
تربت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں 4 افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تربت پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت ہہنچاکر یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیاہے۔
سی ٹی ڈی کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد مسلح تھے انہیں ہلاک کرنے کے بعد ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں...
شال(ہمگام نیوز ) بلوچ وائس فار جسٹس اور جبری لاپتہ سیف اللہ رودینی کے خاندان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مہم چلائی گئی، یہ مہم سوراب بلوچستان کے رہائشی سیف اللہ رودینی کی جبری گمشدگی کو 10 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے کے موقع پر چلائی گئی۔ سیف اللہ کو 22 نومبر 2013 کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا، وہ محمکہ پولیس میں ملازم تھا اور اب تک لاپتہ ہیں۔
مہم میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں و پارٹیوں کے رہنماؤں و کارکنوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سمیت...