شال(ہمگام نیوز ) جبری لاپتہ راشد حسین کی ہمیشرہ فریدہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میرے بھائی کو 2018 میں بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستانی اداروں نے متحدہ عرب امارات سے اغواء کرکے پاکستان منتقل کیاتھا اور تب سے آج تک میرا بھائی منظرعام پر نہیں آسکا ہے اور نا ہی ہمیں بتایا گیا کہ میرا بھائی کہاں اور کس کے تحویل میں ہے-
انہوں نے کہاہے کہ ان پانچ سالوں میں ہم نے سرکار کی جانب سے بنائے گئے کمیٹیوں اور کمیشنز میں پیش ہوئے، عدالتوں میں اپیلیں دائر کیں،لیکن ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا...
تربت(ہمگام نیوز ) بلوچستان سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوشاپ میں گزشتہ روز بم دہماکہ میں جن تین نوجوانوں کی ہلاکت کا دعوی پولیس نے کیا ہے کہ وہ دراصل پہلے سے زیر حراست تھے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے اسی سال اگست کے دوران مختلف مقامات سے لاپتہ کیا تھا۔
ان میں شامل عادل ولد عصا کے اغوا کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی، انہیں 22 اگست کی شام میرے کزن مجید شاہ ایڈووکیٹ کے چیمبر سے فورسز نے لاپتہ کیا تھا...
خاران (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران میں گزشتہ دنوں ریاستی فورس ایف سی نے وڈھ ایرا میں چھاپہ مار کر یلانزئی خاندان کے دو بچوں کو لاپتہ کیا جو کہ تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں ۔
خاران میں ریاستی اعلیٰ کار چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بے ایل اے کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ریاستی فورسز نے برائے راست خاران کے عام عوام کو لاپتہ کرنے کا جبری سلسلہ شروع کیا ۔
اس سلسلے میں شفقت یلانزئی و عجاب یلانزئی کو پہلے پہل لاپتہ کیا گیا اور بعد میں ریاست کے دلار سرداروں اور علاقائی مخبروں کی...
سبی (ہمگام نیوز ) سبی کے علاقے لہڑی گھوڑی کے مقام سے آج صبح پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک ہاتھ سے معذور اتوار ولد ہزار خان نامی شخص کو جبری لاپتہ کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے مذکورہ شخص کے ایک بھائی کو پاکستانی فوج قتل کرچکا ہے۔ جب کہ آج اس کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا ہے ۔
لواحقین نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ،مقامی انتظامیہ ،سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے پیارے کی بازیابی کیلے اپنا کردار ادا کریں اور آواز...
پنجگور (ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ سے بلوچ طالبعلم شیردل بلوچ ولد ڈاکٹر صمد کو پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لاپتہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے مذکورہ نوجوان طالب علم کے گھر کو گھیرے میں لیکر گھر پر چھاپہ مارا، قابض ریاستی فورسز نے سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے ۔ گھر میں گھس کر مذکورہ طالبعلم کو جبری لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بتایا جارہاہے کہ لاپتہ طالب علم نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا تھا اس...