دوشنبه, اپریل 21, 2025

مسنگ پرسنز

تازہ ترین

تربت سے17 سالہ نوجوان لاپتہ، آواران اسکول ٹیچر سمیت تین افراد لاپتہ

تربت/آواران (مانیٹرنگ ڈیسک) اطلاعات کے مطابق تربت سے17 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تربت سے 17 سالہ نوجوان یاسر ولد نجم کو لاپتہ کر دیا گیا ۔ دوسری جانب بلوچستان کے ضلع آواران سےاسکول استاد سمیت تین افراد کو گھرسے لاپتہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آواران کی تحصیل جھاؤ کے علاقے کورک سے اسکول ٹیچر محمد اکبر، اسداللہ اور فہیم بلوچ کو ان کے گھر سےلاپتہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تینوں قریبی رشتہ دار ہیں ۔

کراچی سے بلوچستان کا رہائشی نوجوان جبری لاپتہ

کراچی(ہمگام نیوز )مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے بلوچستان کا رہائشی نوجوان قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگیا ہے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق حمل یعقوب سکنہ بلنگور دشت کو قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی فقیر کالونی سے آج الصبح انکے رشتہ داروں کے گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ لواحقین نے نوجوان کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

زاہدان: قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو دزاپ کے دینی مدرسہ دارالعلوم مکی کے ایک دینی استاد اور ان کے والد کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔  ان گرفتار شدہ عالم کی شناخت حمید اللہ فاروقی ہے جو مکی دارالعلوم کے دینی اساتذہ میں سے ایک ہیں اور زاہدان مسجد اور دارالعلوم مکی کے بانی مولوی عبدالعزیز ملازہی کے پوتے ہیں اور ان کے والد...

شستون میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ نوجوان لاپتہ

شستون(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے واش اور شستون محور میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اتوار کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر شستون( سراوان ) براہ راستہ واش محور میں قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ نوجوان 25 سالہ معراج قلندرزہی کو جبری گمشدگی کا شکار بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ معراج اپنی نجی کار میں واش (خاش) محور سے شستون جا رہا تھا کہ اسے واش میں قابض سکیورٹی...

ڈیرہ بگٹی ، سوئی سے ایک اور بلوچ فرزند لاپتہ

ڈیرہ بگٹی (ہنگام نیوز )اطلاعات کے مطابق سوئی سے ایک اور بلوچ فرزند لاپتہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق لیاقت ولد پارو بگٹی کو اب سے کچھ دیر قبل قابض پاکستانی فوج نے سوئی کے ظفر کالونی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔ ڈیرہ بگٹی میں آپریشن دو ہفتوں سے جاری ہے،قابض پاکستانی فوج نے اوچ کے قریب علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو زدوکوپ کیا ، اوچ کے ہی علاقے لاغر داوان سے مقامی لوگوں کے تین ٹریکٹر کو بھی فورسز نے اپنے تحویل میں لیا اور ان کو اپنی فوج کو راشن سپلائی کیلئے استعمال...