تربت(ہمگام نیوز )بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ہوشاب ہسپتال میں لائیںگئی لاشیں پہلے سے لاپتہ نوجوانوں کی ہے۔ جن میں سے تین لاشوں میں دو کی شناخت عادل ولد عصاء اور نبی بخش ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مذکورہ افراد کو 22 اگست 2023 کو تربت شہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ بلوچ وائس فار جسٹس نے دعویٰ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہپہلے سے جبری لاپتہ تین نوجوانوں کو فیک انکاؤنٹر میں قتل کیا گیا ہے۔
جن میں سے دو کی شناخت جبری لاپتہ عادل ولد عصاء اور...
زہرہ(ہمگام نیوز ) خضدار تحصیل
زہری کے علاقے کہن سے گذشتہ روز ایک بجے کے قریب پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک نوجوان لیاقت ولد صالح محمد کو اس کے دکان سے جبری لاپتہ کردیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق یک بوزی، زہری کے رہائشی نوجوان کو جبری لاپتہ کرنے کے وقت پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کردیا ۔ جس کے بعد انھیں خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر تشدد کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا۔
چوبیس گھنٹے گذرنے کے بعد بھی ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کررہے ہیں ۔
دریں...
اوتھل(ہمگام نیوز)لومز یونیورسٹی اوتھل سے دو ویگو گاڑی سوا ر نامعلوم مسلح افراد نے سیکنڈ سمسٹر کے طالبعلم سمیر بلوچ کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لومز یونیورسٹی اوتھل سے مسلح افراد نے طالب علم سمیر بلوچ کو جبری اغواء کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، طلباء میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔
سیاسی و سماجی کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سمیر بلوچ کی جبری اغواء کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فی الفور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثناء بلوچ وائس فار جسٹس کے جاری بیان میں طالب علم سمیر...
شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے سیف اللہ رودینی ولد داد خدا کی جبری گمشدگی کو 10 سال کا طویل عرصہ مکمل ہونے پر 22 نومبر 2023 کو شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ایکس پر مہم چلائی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ رودینی پولیس میں ملازم تھا 22 نومبر 2013 کو جب وہ اپنے گھر سوراب سے خضدار ڈیوٹی پر جارہے تھے انہیں راستے سے جبری لاپتہ کیا گیا، 10 سال مکمل ہونے کے باوجود تاحال لاپتہ ہیں۔
بیان میں سیاسی و سماجی کارکنوں، صحافی حضرات،...
بلیدہ (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے بلیدہ سلو میں گزشتہ شام قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر منصور ولد محمد انور نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد واہ لاپتہ ہے ۔