دوشنبه, اپریل 7, 2025

پھانسیاں

تازہ ترین

بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

بیرجند(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو فجر کے وقت بیرجند جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بیرجند جیل میں ایک بلوچ قیدی کو گزشتہ روز 7 دسمبر کو اس جیل کے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا تھا، کو ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کئیے بغیر اسے پھانسی دی گئی ۔  اس بلوچ قیدی کی شناخت 45 سالہ عبدالغفور رزمدیدہ ریگی ہے جو کہ دزاپ(زاہدان) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔  رپورٹ کے مطابق عبدالغفور کو قابض ایرانی فورسز نے 2022 میں سربیشہ شہر سے گرفتار کیا تھا اور...

زاہدان سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز بدھ کو فجر کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہری دزاپ کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔  اس بلوچ قیدی کی شناخت 25 سالہ مہدی حسین زہی ولد عبدالغفور ہے جو کہ مہگس کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔  رپورٹ کے مطابق مہدی کو 2020 میں قابض ایرانی فورسز کے "قتل" کے الزام میں گرفتار کیا اور تقریباً دو سال سراوان جیل میں قید رہنے کے بعد 2023 میں اسے دزاپ کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا...

دزاپ سینٹرل جیل میں ل ایک بلوچ قیدی کی پھانسی

دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ہفتے کو دزاپ جیل میں قتل کے الزام میں قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے پھانسی دے دی گئی ۔  اس بلوچ قیدی کی شناخت 33 سالہ احمد شاہ بخش خانشانی ولد عیسیٰ ہے جو کہ دزاپ کا رہائشی تھا ۔  ذرائع کے مطابق 2018 کے اوائل میں احمد کو دزاپ میں قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ جمعرات کو اسے زاہدان سینٹرل جیل کے جنرل وارڈ سے منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ جمعہ کو آخری بار اپنے اہل...

قزلصار کی جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پھانسی

قزلصار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق، بدھ کی صبح کو قزلصار کی جیل میں قتل کے الزام میں قید ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی ۔  اس بلوچ قیدی کی شناخت 24 سالہ "رضا شیرزئی ناروہی ولد جمعہ کے نام سے ہوئی جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔  موجود ذرائع کے مطابق 2019 میں رضا کا ایک شادی کی تقریب میں اپنے کچھ قریبی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کی وجہ سے گروپ کی شکل میں لڑائی ہوئی، کسی نے رضا کے ایک دوست کو چھرا گھونپ کر قتل کر دیا ۔ جس کا الزام...

یزد جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی۔

یزد (ہمگام نیوز) آج بروز جمعرات کو صبح کے وقت دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی جنہیں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق آج یزد جیل میں دو بلوچ قیدی 33 سالہ داؤد محمدی ولد احمد اور 26 سالہ عثمان دہمردہ ولد سرور کو پھانسی دے دی گئی ۔ دونوں کا تعلق زاہدان سے بتایا گیا ہے ۔   ذرائع کے مطابق داؤد اور عثمان کو 2018 میں یزد اردکان محور میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، انہیں یزد عدالت میں سزائے موت سنائی تھی...