کوئٹہ(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شیخ حسینی سے گزشتہ 8 مہینے سے لاپتہ شبیر احمد مینگل وحید احمد بنگلزئی اور شعیب مینگل بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
کیچ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دشت سے 6 افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کرلیا.
تفصیلات کے مطابق آج صبح قابض پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے دشت فرنٹ، اور شولی میں جارحیت کرتے ہوئے 6 افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کرلیا.
قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے افراد کا شناخت فقیر محمد ولد خدا داد، طارق ولد شفیق محمد، رفیق ولد لال بخش، رحیم بخش ولد لال بخش، امیتان ولد رحیم بخش اور سلیم ولد عبدالرحیم کے نام سے بتائے جاتے ہیں.
کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ سمنگلی روڈ ثور پل کے قریب تیز رفتار کی باعث گاڑی کھائی میں جا گری خاتون سمیت دوافراد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا
دوحہ (ہمگام نیوزڈیسک)افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے ایک بانی رہنما ملا عبدالغنی برادر کی قطر میں مذاکرات کے نئے دور سے پہلے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ان دونوں کی پہلی ملاقات تھی۔
افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا پانچواں دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہورہا ہے۔
افغان طالبان کی طرف سے گذشتہ دنوں جاری کردہ ایک اعلامیہ میں امریکہ سے بات چیت کے لیے 14 رکنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جن میں اکثریت کا تعلق قطر کے سیاسی دفتر سے...