جمعه, اپریل 4, 2025

اداریئے

تازہ ترین

27 مارچ 1948 کے سیاہ دن کا تاریخی پس منظر از گل خان نصیر تاریخ بلوچستان

27 مارچ 1948 کے سیاہ دن کا تاریخی پس منظر از گل خان نصیر تاریخ بلوچستان (ہمگام اداریہ) غیر آئینی اقدام کے بعد: خاران، لس بیلہ اور مکران کا پاکستان کے ساتھ جداگانہ الحاق منظور کرکے پاکستان نے نواب میر بائیان سردار کیچ کو جو مکران کے تین سرداروں سردار پنجگور، سردار کیچ اور سردار تمپ میں سے ایک تھا۔ امیر مکران کے لقب سے علاقہ مکران کا والی مقرر کردیا۔ یعنی حکومت قلات کی بربادی میں انگریزی عہد حکومت میں جو کمی باقی رہ گئی تھی اور جسے انگریزی حکومت جیسی ایک غیر ملکی غیر اسلامی اور قلات سے برسرپیکار دشمن طاقت...

پاکستان کا بلوچستان کو پروپیگنڈے سے فتح کرنے کی خواہش

      (ہمگام اداریہ) مقبوضہ بلوچستان میں اتوار کوسخت فوجی سیکیورٹی اور حصار کے اندر بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی کوئٹہ میں ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بلوچ نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں ناصر جنجوعہ نے بلوچوں کو مذہب کے نام پردھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ ” بلوچ نوجوان اپنی آخرت سنواریں کیونکہ اپنے ہی بہن بھائیوں کے خون میں رنگے ہاتھ اللہ کے رسول اور اللہ تعالی کے سامنے کس منہ سے کھڑ ے ہوں گے “ اس اسپورٹس فیسٹیول...

اقلیت کش پاکستان اور بلوچ اعتدال پسندی

ہمگام اداریہ پاکستان کے علاقے لاہورر میں اتوار کے دن عیسائی برادری کے ہفتہ وار دعائیہ تقریبات کے وقت ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 14 عیسائی جاں بحق اور 50 اور پچاس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔ دھماکے ایک دوسرے کے بالکل ساتھ میں واقع پروٹسٹنٹ اور کیتھولک چرچوں میں یوحنا آباد کے علاقے میں ہوا دھماکوں کی ذمہ داری تحریک طالبان نے قبول کی ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کے مختار کل صوبے پنجاب میں گذشتہ ایک طویل عرصے سے طالبان کو کھلی آزادی حاصل ہے اطلاعات کے مطابق پنجاب نے پنجابی طالبان کے سربراہ عصمت...

فرزانہ مجید اور ماما قدیر بلوچ پر سفری پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

ہمگام اداریہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نامی تنظیم گذشتہ پانچ سال سے زائد عرصے سے ان بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پر امن جدوجہد کررہی ہے جنہیں پاکستانی خفیہ اداروں نے اغواء کرکے گمنام اذیت خانوں میں منتقل کرکے لاپتہ کردیا ہے ۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اعدادو شمار کے مطابق ایسے لاپتہ بلوچوں کی تعداد 18000 سے تجاوز کرچکی ہے اور ان لاپتہ افراد میں سے 1600 سے زائد کی تشدد زدہ مسخ شدہ لاشیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں سے 169 محض بلوچستان کے علاقے توتک کے اجتماعی قبروں سے ملی تھی...

بلوچستان میں آئی ڈی پیز کی تعداد میں خطرناک اضافہ

عالمی اصولوں کے مطابق آئی ڈی پیز (انٹرنلی ڈسپلیسڈ پرسنز) وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں ان کے مرضی کے برخلاف بزور قوت یا انکے علاقے سے بیدخل کیا جائے یا وہ کسی جنگ کی صورت میں بحالتِ مجبوری علاقہ بدر ہوجائیں لیکن وہ عالمی طور پر تسلیم شدہ اپنے ملکی سرحدوں سے باہر نہیں نکلے ہوں ۔ رفیوجی اور آئی ڈی پیز میں فرق یہی ہوتا ہے کہ رفیوجی اپنے سرحدوں سے نکل کر کسی اور ملک میں پناہ لینے والا ہوتا ہے اور آئی ڈی پیز اپنے وطن میں ہی بے گھر لوگوں کو کہتے ہیں ۔اس وقت...