یکشنبه, اپریل 20, 2025

اداریئے

تازہ ترین

ہمگام اداریہ: 13نومبر شہیدوں کا دن

اس 13 نومبر کو جہاں بلوچ غلامی کی سیاہ دور کے 176 ویں سال میں داخل ہونگے ، وہیں غلامی کے اس ظلمت میں بلوچ شہیدوں کا خون ایک روشنی کی کرن کے طرح بلوچوں کے دل و دماغ کو ایک امید سے منور کردیگا جب اسی دن تمام بلوچ شہداء کو پوری قوم عزت و احترام کے ساتھ یاد کرے گی اور انکے لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یہ دن شہیدوں کے دن کے طور پر بلوچستان سمیت پوری دنیا میں منائے گی ۔ 13 نومبر وہ دن تھا جب بلوچوں نے سنہ 1839 کو...

نوشکی تا سبی پاکستانی فوج کا سخت محاصرہ۔ ہمگام اداریہ

گذرتے وقت کے ساتھ پاکستانی فوج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنوں کے شدت میں روز افزوں اضافہ کررہا ہے اور ان خونی آپریشنوں کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے پاکستانی فوج اپنے فوج کو فضائی مدد کے ساتھ بلوچستان کے اندرونی علاقوں میں متحرک کررہا ہے تاکہ وہاں بڑے پیمانے کے آپریشن کیئے جاسکیں ان علاقوں میں قلات ، نوشکی ، پتکین ، لجے ، دشت گوران اور دوسری طرف بولان ، آب گم ، شاہرگ ، سانگان ، بزگر ، سنجاول ،ہرنائی شامل ہیں ۔ ابھی تک ان علاقوں کو گھیرنے اور فوجی پیشقدمی کے پیش...

بلوچوں کی دیدہ دلیرانہ نسل کشی اور عالمی اداروں کی خاموشی۔ ہمگام اداریہ

بلوچستان میں جس وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزیاں بھی جس طرح ایک نسل یعنی بلوچوں کے خلاف ہورہی ہیں ظاھر کرتی ہیں کہ بلوچستان میں ایک حکمت عملی کے تحت بتدریج بلوچ نسل کشی جاری ہے ۔ اس نسل کشی کو مکمل کرنے اور اس مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کیلئے مختلف الجہتی پالیسی اپنائی گئی ہے ، جس میں ایک طرف آرمی اور دوسرے فوجی و نیم فوجی ادارے براہ راست آپریشن کررہے ہیں جس میں فضائی بمباری ، دور مار توپوں کا استعمال ، ہیلی کاپٹروں...

پاکستانی تزویراتی اثاثے، افغان طالبان اور بلوچ تحریک. ہمگام اداریہ

ترقی پسندانہ رجحانات کا حامل بلوچ قومی تحریک آزادی ایک سیکیولر اور جمہوری تحریک ہے ، جو ایک سیکیولر، جمہوری ،آزاد بلوچستان کیلئے جدوجہد ہے ۔ پاکستان جہاں اس تحریک کو کچلنے کیلئے اپنے ریاستی جارحیت کا مظاھرہ کھلے بندوں کررہا ہے وہیں اپنے عسکری قوت کے علاوہ وہ بلوچ قومی تحریک کو کچلنے کیلئے کئی اور محاذ بھی کھول رہا ہے ۔ ان میں سب سے قابلِ ذکر بلوچ تحریک کے ترقی پسندانہ سیکیولر رجحانات کو بہانہ بناتے ہوئے اپنے لے پالک نظریاتی اثاثے مذہبی شدت پسندوں کو بلوچ تحریک کے سامنے کھڑا کرنا ہے ۔ اس وقت...

آلیان کردی اور بلوچ پناہ گزین

جنگ زدہ شام سے یورپ جانے کی کوشش میں ترکی کے ساحل کے قریب کشتی ٹوٹنے کی وجہ سے آلیان کردی اور اسکا خاندان سمندر میں ڈوب کر جانبحق ہوئے ، وہ ان لاکھوں شامیوں میں سے تھے جو شام سے تحفظ جان کی خاطر بھاگ کر براستہ ترکی یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ان ڈوبنے والوں میں جب ترکی کے ساحل پر آلیان کردی کی سرخ شرٹ میں ملبوس الٹی پڑی لاش کی تصویریں میڈیا میں آئیں تو ہر طرف ہنگامہ برپا ہوگیا ، مسلسل کئی دن تک یہ خبر عالمی میڈیا کے شہہ سرخیوں میں...