دی ہیگ (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ (نیدرلینڈز برانچ) نے27 مارچ 1948 کو بلوچستان پر پاکستانی فوج کے جبری قبضے کے خلاف دی ہیگ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شرکاء نے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جبری گمشدگیوں اور وسائل کی لوٹ مار کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بلند کئیے۔
27 مارچ کے دن کو بلوچ تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ اس دن خان آف قلات کے انکار کے باوجود پاکستانی فوج نے بزورِ طاقت بلوچستان پر بندوق کے زور پر قبضہ کرلیا، جس کے بعد سے...
ہلسنکی (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام 27 مارچ کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں پاکستانی قبضے کے خلاف ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں فری بلوچستان موومنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ پشتون تحفظ موومنٹ کے فن لینڈ میں موجود ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز فری بلوچستان موومنٹ فن لینڈ کے آرگنائزر ایم بی مری بلوچ نے تمام شرکاء کا تعارف کروا کر کیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما شفیع اللہ یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح انگریز نے بلوچ قوم کو تقسیم کیا تھا،...
شال (ہمگام نیوز) ایف بی ایم کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قابض پاکستانی ریاستی جبر و استبداد کی تسلسل میں اب نہایت تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں بڑے ہی دیدہ دلیری کے ساتھ کوئٹہ کے اندر پر امن اور نہتے مظاہرین پر براہ راست فائر کھول کر تین بلوچ فرزندوں کو شہید اور کئی دیگر کو زخمی کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سب عالمی امن کے ضامن اداروں کی خاموشی اور بلوچ نسل کشی پر چشم پوشی کے سبب ہی ہورہا ہے وگرنہ پاکستانی و ایرانی قابض ریاستوں کی اتنی اوقات نہیں...
لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں جاری آزادی کی تحریک کے تناظر میں اقوام متحدہ کا بلوچ قومی جد و جہد کو دہشت گردی سے تعبیر کرنا پاکستان کی طرف سے بلوچ نسل کشی کو توسیع دینے کے لئیے مزید حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، اقوام متحدہ کو یہ سمجھنا ہوگا بلوچستان میں جاری قومی مزاحمت ایران و پاکستانی ریاستوں کی جارحیت کے خلاف اپنے قومی تشخص اور وطن کی دفاع کے لیئے ہو رہی ہے۔
بلوچ قومی فوج پاکستانی و ایرانی قبضہ گیر فورسز کے خلاف اپنے...
لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے صدر اور بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے ٹوئیٹر ایکس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شریف اللہ کو گرفتار کروانے پر پاکستانی مدد کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے داعش کے رکن محمد شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر قتل عام کا انتظام کیا تھا لیکن امریکی اپنے ماضی اور امریکہ و مغرب کے خلاف پاکستان کا طالبان...