شال:(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قابض پاکستان کے سابقہ وزیراعظم اور پاکستانی فوج کے ایما پر انیس سو تہتر میں بلوچ قومی نسل کشی کرنے والے پیپلز پارٹی کے بانی بھٹو کے حوالے سے پاکستانی نام نہاد عدالت کی حالیہ فیصلے کے مطابق بھٹو کو بغیر کسی قصور کے سزائے موت دی گئی۔
بیان میں کہا گیا کہ بھٹو اور فوج کی آپسی و اندرونی چپقلش کی وجہ سے بھٹو کو فوج نے بلوچ قومی نسل کشی کے لیے استعمال کرکے پھر تختہ دار پر لٹکا دیا، قابض پاکستانی نام نہاد عدالتوں...