زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز منگل کی شام کو زاہدان تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگل کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر زاہدان (دزاپ) پولیس تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ یونس دہمردہ ولد سرور ساکن زاہدان زخمی ہوگیا ۔
مزید رپورٹ کے مطابق کل شام تقریباً 21:00 بجے پیوجوٹ کار میں سوار مسلح افراد نے زاہدان شہر کے نصرت آباد علاقے میں ٹریفک پولیس اور تھانے کے قریب یونس کی گاڑی پر...
زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اتوار کو زاہدان کے علاقے شیر آباد میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان کو بغیر عدالتی حکم نامہ کے تشدد کرنے کے بعد گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد رسول شاہ بخش ولد خان محمد ساکن شیر آباد زاہدان ہے ۔
ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 6:00 بجے زاہدان کے علاقے شیر آباد میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے مجدیہ اسٹریٹ پر محمد رسول کے والد کے...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ شام کو زاہدان میں ایک بلوچ شہری کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 24 سالہ عبداللہ (سمیر) ناروہی ولد حمید ساکن زاہدان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق چند قبل اس شہری اور دوسرے گروہ کے درمیان جھگڑے اور لڑائی کے بعد فائرنگ ہوئی جس میں عبداللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گی
ا ۔
زاہدان(ہمگام نیوز) بروز بدھ کو زاہدان کے رنگ روڈ پر ایک ایندھن بردار گاڑی کا تصادم ایک ٹریلر سے ہوا جس کے نتیجے میں دو بلوچ سوختبر آگ کی لپیٹ میں آکر جانبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے رنگ روڈ پر ایک ایندھن بردار گاڑی کا تصادم ایک ٹرالر گاڑی سے ہوا اس تصادم سے ایندھن سے بھرا گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگیا جس دو بلوچ سوختبر نور احمد اسحاق زہی اور اس کا بھتیجا جانبحق ہوگئے ۔
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے بروز اتوار کو زاہدان میں امام خمینی سٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد مذہبی شخص جانبحق جبکہ اس کا بیٹا اور بھتیجا زخمی ہوگیا ۔
جانبحق ہونے والے اس مذہبی شخص کی شناخت 68 سالہ جلال محمدانی ولد یوسف محمدانی ہے ۔
دو زخمی افراد کی شناخت جن میں سے ایک جاں بحق ہونے والے شہری جلال محمدانی کا بیٹا اور دوسرا بھتیجا بتایا جاتا ہے، رپورٹ لکھے جانے تک معلوم نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 9:30 بجے، امام خمینی سٹریٹ پر دو کاروں میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے...