کوئٹہ (ہمگام نیوز) ڈیورنڈ لائن پر واقع چمن اسپن بولدک سرحد طالبان نے آمدورفت کے لئے بند کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان طالبان نے چمن اسپین بولدک ہر قسم کی آمدورفت کے لئے غیر معینہ مدت کے لئے بند کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق چمن سے متصل افغانستان سرحد کے حدود میں سیمنٹ بلاک رکھ دیئے گئے ہیں ۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہمہیں اس غیر معمولی اقدام کا علم نہیں ہے وہ سرحد بندش کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل کر کے سرحد پر معمول کی سرگرمیاں سمیت بارڈر بندش کے بارے...
پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے گرمکان میں مسلم ولد محمد خان نامی ایک شخص کو ان کے مہمان خانے سے بندوق کی زور پر اغوا کرکے لے گئے ـ اغوا کار ایک گاڑی میں سوار تھے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے پنجگور سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی آئی ایس آئی اور آرمی کے سرپرستی میں معصوم لوگوں کا قتل عام چوری ڈکیتی اور معصوم شہریوں کا اغوا جاری ہے ـ
کیچ (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام تمپ کے علاقے زعمران میں بگان تنک کے مقام پر مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کردیا، اس حملہ کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم سرکاری ذرائع سے اب تک اس بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔
واضح رہے مذکورہ علاقوں میں قابض پاکستانی فوج پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہے ہیں تاہم گزشتہ روز کے اس حملے کی زمہ داری...
دلگان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق چند گھنٹے قبل ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں حکومت کی نئی منتخب شدہ شہر کے میئر ڈاکٹر حامد حیدر زہی کو دلگان شہر میں قتل کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق قاتل نے حیدرزہی کے قتل کے بعد پھر خودکشی کر لی۔ تاہم اس قتل کی وجوہات کے بارے میں مزید اطلاعات دستیاب نہیں ـ
ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) ڈیرہ بگٹی میں مدرسے میں زیر تعلیم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے مزید اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کے مدرسے کا طالب علم جو گزشتہ روز سے گمشدہ تھا آج پیرکوہ سے دور ایک سنسان جگہ سے اس کی لاش برآمد کرلی گئی ہے بچہ سنگسیلہ کا رہائشی تھا جو پیرکوہ کے مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔
مزید اطلاع کے مطابق گزشتہ روز اس بچے سمیت چھ بچے مدرسے سے فرار ہوگئے تھے جن میں پانچ بچوں کو رشتے داروں نے تلاش کر لیا تھا جبکہ ملوک پیروزانی بگٹی...