خاران (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات خاران شہر میں پاکستان کے ریاستی جارحیت کے دوران خاران کے مختلف مقامات پر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہلکاروں نے چھاپے مار کر کئی بلوچ نوجوانوں کو جبری گمشدہ کر کے ایف سی کیمپ منتقل کر دیا ہے جن میں سے کچھ کی شناخت ہوگئی ہے مگر بعض کا تاحال معلوم نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق کل رات خاران کے علاقے کلان سے چاکر بلوچ والد قیصاری خان، میران ولد گل خان عرف شکاری، کمسن کامران ولد مرحوم امان اللہ، ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہوچکے ہیں جبکہ باقیوں...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چمن میں دھماکے ہوا ہے .جس کے نتیجے میں اب تک چار افراد جاں بحق اور 13 افراد کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر چمن میں لیویز ایڈکوارٹر کے قریب پولیس کی گاڑی دھماکہ ہوا ہے ۔پتایا جارہا ہے بم موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا جوں ہی پولیس کی گاڑی قریب آ گئی موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔اب تک اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جان بحق اور 13 افراد کی زخمی...
خاران - (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج شام کو نامعلوم مسلح افراد نے ہندو محلہ سکول کے اوپر قائم فرنٹیر کور کی چوکی کو دستی بم حملے سے نشانہ بنایا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، جبکہ مسلح افراد کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ خاران سمیت مقبوضہ بلوچستان کے طول و عرض میں ہمیشہ سے پاکستانی فوج کو بلوچ مسلح تنظیمیں نشانہ بناتی آرہی ہیں، جبکہ آج کے اس حملے کی ابھی تک کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری قبول...
دزاپ ( ھمگام نیوز) گزشتہ روز 22 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی سپاہ پاسدران انقلاب کی جعلی سرحد ( گولڈ اسمتھ لائن ) پر بلوچ مزدوروں پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے شہید و زخمی ہونے والے بلوچ کے حق میں اور قابض کہ بربریت کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے مزید تفصیلات کے مطابق ہڑتال کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں کے شاہراہوں کو بند کیا جائے گا ان زاہدان، زابل جاشک، چابہار، جیرفت، رودبار، میرجاوہ، واش ایرانشہر کے تمام راستوں کو بند کیا جائے گا جبکہ مختلف علاقوں قابض...
اسلام آباد (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے میں شریک 9 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اسلام آباد سے گرفتار۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سمی دین محمد بلوچ نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ جبری اغواء افراد کے دھرنے میں موجود ہمارے 9 دوستوں کو اس وقت گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ کئی اور ساتھیوں سے ہمارا رابطہ منقطع ہوگیا ہے جن کے حوالے سے ہمیں خدشہ ہے کہ انہیں بھی گرفتار کیا جا چُکا ہے۔
انہوں...