(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ ڈیسک افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے افغان سیکیورٹی عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ ہلمند کے سٹی نمبر 1 اور سٹی نمبر 2 پر متعدد بار مسلح جھڑپوں میں ملوث نو اہم طالبان جنگجوؤں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ہلمند کے اہم شاہراہ قندھار کے دوراہی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں انھیں دوطرفہ شدید لڑائی کے بعد انہیں زندہ گرفتار کرلیا گیا۔
واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مختلف ریاستوں میں پولنگ کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے 227 اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 210 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 538 میں سے 270 الیکٹرز کی حمایت درکار ہوتی ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات برائے 2020 کے لیے ووٹنگ منگل کی صبح چھ بجے سے شام سات بجے تک جاری رہی۔ ووٹںگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
کئی مقامات پر ووٹروں...
اسرائیل (ہمگام نیوز) اسرائیل نے کوویڈ ویکسین تیار کرکے پہلی بار انسان پر استعمال کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا میں رضاکار سیگو ہارل (Segev Harel) اور پوری دنیا کو پہلے کوویڈ ویکسین کے ٹیسٹ پر مبارک باد پیش کرتے ہوے کہا کہ اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف بایولاجیکل ریسرچ کی طرف سے تیار کردہ پہلی کوویڈ ویکسین شیبا ہسپتال میں پہلے رضاکار پر استعمال کردی گئی ہے۔
کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڑ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت عرفان علی شاہ کے نام سے ہوی ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
خوست (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق آج منگل کی صبح افغان صوبہ خوست میں پہلے دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ـ
دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس کی آواز بہت دور دور تک سنی گئی اور اس سے کئی کلومیٹر دور تک زلزلہ نما حالت دیکھی گئی اور کئی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ـ
دھماکہ خوست کے مرکزی شہر کے بلکل وسط میں مجاہد چوک کے قریب واقع ایک فوجی مرکز پر ہوا جس کے قریب پولیس کی قرارگاہ بھی موجود تھی ـ
اب تک کی...