پشاور (ہمگام نیوز) پشاور مدرسے میں بارودی مواد سے دھماکہ، دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد زخمی جبکہ 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق دیرکالونی کے مدرسے میں ہونے والا دھماکہ بارودی مواد کا تھا اور اس میں پانچ سے چھ کلو بارود استعمال ہوا۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور 7 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ہر پہلو سے واقعے کو دیکھ رہے ہیں۔
اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی و موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاع موصول ہوی ہیں۔
دھماکے کے بعد قابض پاکستانی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔