یکشنبه, نوومبر 24, 2024

فوری خبر

تازہ ترین

مند شیراز حملے میں پاکستانی فوج کے 9 اہلکار ہلاک کیے۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے علاقے مند شیراز میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج ساڑھے بارہ بجے قابض پاکستانی فوج کی ایک گشتی قافلہ پر مند، شیراز کے علاقے چکاپ کور میں گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے ایک گاڑی کو قریب سے اس وقت نشانہ بنایا جب دوسری دو گاڑیاں آہستہ رفتار سے اس گاڑی کے تھوڑئے پچھے آرہے تھے۔ میجر گہرام نے کہا حملے...

بولان: 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے میں تباہ

بولان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل شام 8 بجے بولان کے علاقے سراج آباد سے گزرنے والی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے تباہ کردیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ گیس مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوئی سے نکل کر کراچی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو فراہم ہوتی ہے۔ بولان اور دیگر علاقوں میں اس قبل بھی متعدد بار گیس پائپ لائن پر حملے ہوچکے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی...

حب ، امیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق حب امیر آباد میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کی شناخت سونا بتایا جارہا ہے ۔ تاہم اس واردات کے پس پردہ محرکات معلوم نہیں ہو سکے ۔

زرمبادلہ کے ذخائر 8سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (ھمگام نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر11 ارب ڈالر کم ہو کر 5.6 ارب ڈالر رہ گئے ہیں، ملکی ذخائر 30 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.576 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی اخبارات میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باوجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار دوست ممالک کی جانب سے متوقع مالی مدد کے وعدے کی بنیاد پر صورتحال کی بحالی کے لیے اب بھی پرامید ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ مذکورہ...

بلوچستان مکمل مالی بحران کا شکار،

کوئیٹہ (ھمگام نیوز) بلوچستان کی حکومت پاس گندم نہیں، تنخواؤں کیلئے پیسے بھی نہیں۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان میں مالی بحران شدت اختیار کرگئی ہے۔نہ گندم ہے،نہ سرکاری ملازمین کو دینے کیلئے تنخواؤں کیلئے پیسے ہیں۔کٹھ پتلی حکومت بلوچستان کی پوری وسائل پاکستان کودینے کے بعد اب اس سے گندم اور پیسے کی بھیک مانگ رہی ہے لیکن وفاق وہ ٹھس سے مس نہیں ہورہی۔ اس سلسلے میں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ 34 ارب کے بقایا جات ہیں۔وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی...