کیچ (ھمگام نیوز) تحصیل تُمپ کے علاقہ دو کوپ اور برت کی دمیانی علاقہ میں آج الصبح پاکستانی فوج کی کانوائے کو ریموٹ بم کا نشانہ بنادیا گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کانوائے کی ایک ویگو گاڑی کو نشانہ بنادیا گیا ،جس میں سوار تمام اہلکار ھلاک ہوگئے اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ کے بعد جب دیگر فورسز کی گاڑیاں رک گئیں ،تو مسلح افراد نے راکٹ لانچر اور دیگر ہتھیاروں سے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا ، جس میں مزید اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ۔
آخری...
کابل (ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق، اتوار کو دارالحکومت کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم دس افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔ طالبان کے زیر انتظام وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی ٹھاکر نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، "آج صبح کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے باہر ایک دھماکہ ہوا، جس میں ہمارے متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے دھماکے کی نوعیت یا مقصد کی وضاحت نہیں کی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ صبح آٹھ بجے سے...
گریشہ (ھمگام نیوز) فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلوچ نوجوان طلباء سراج نور اور عارف بلوچ کے رشتہ داروں اور لواحقین نے انکی جبری گمشدگی کے خلاف گریشگ گری کے مقام پر سی پیک روٹ کو احتجاج کے طور بند کر دیا ہے، اور احتجاج تاحال جاری ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے سراج نور اور عارف کو اس وقت جبری طور پر اس اٹھا کر غائب کردیا جب وہ اپنی یونیورسٹیوں سے چھٹیاں گزارنے گھر آئے تھے۔
بنوں (ھمگام نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد کے حملے میں پاکستانی فو ج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
جبکہ دوسری طرف پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
بیان میں دعویٰ کیاگیا کہ فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے...
زاھدان (ھمگام نیوز) بلوچستان کے گمنام مسلح سرمچاروں نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے زاہدان کے تردست فوجی کیمپ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا اور اس حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
بلوچ کمپین میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 29 دسمبر 2022 کو اس شہر کے رنگ روڈ پر تردست زاہدان چوکی پر فوجی گاڑی کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ زاہدان فورسس کی کمانڈر قائم مقام سربراہ، کرنل خدارحیم فروغی نے کہا: تردست فوجی کیمپ کے اھکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ گشت پر تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...