یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

غزہ: اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر بم دھماکا

غزہ(ہمگام نیوز) غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا ہے جس میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ایجنسی کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے بتایا "انروا کے غزہ میں موجود مرکزی دفاتر کی حفاظتی دیوار کے قریب ایک بم دھماکا ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔" غزہ کے سیکیورٹی حکام نے بھی بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں دو دیسی ساختہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سے ایک انروا کے...

مغربی بلوچستان، جیش العدل کا 18 ایرانی فوجی گرفتار کرنے کا دعویٰ

مغربی بلوچستان(ہمگام نیوز/ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پہ جاری کردہ بیان میں جیش العدل  کے ترجمان نے کہا کہ، جیش العدل کے مجاھدین نے ایران کے شہر زاھدان کے علاقے نصرت آباد سے 18 سپاہ قدس کے نئے تربیت شدہ فوجی رنگ روٹ زندہ پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات 2015 ۔ 04 ۔ 18 ۔ کو جیش العدل کےجنگجوؤں نے ایک کیمپ پر حملے کر کے ایران کے کئی فوجی ہلاک و زخمی اور 18 کو زندہ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے ۔  بیان میں مزید کہا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک...

پنجگور: پروم کا رہائشی خورشید بلوچ بازیاب

پنجگور(ہمگام نیوز) پروم کے جهین کے رهائشی خورشید بلوچ ولد حاجی غلام جان جو کہ 5 دسمبر 2014 کو اپنی گاڑی میں پنجگور سودا سلف لینے گئے تو پاکستانی  فورسز کے هاتهوں پنجگور کے بهرے بازار سے اپنی گاڑی سمیت دن دهاڑے اغواه کرلیا گیا۰قلی کیمپوں میں اذیتناک صعوبیتں برداشت کرنے بعد انهیں 16 اپریل 2015 کو بازیاب کردیا اور اسں کی گاڑی بمع سودا سلف کے ضبط کردیا گیا هے.

پشین، بچوں کو ویکسین لگانے والی ٹیم پر فائرنگ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  مسلح افراد نے ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع پشین میں انسداد خسرہ ٹیم پر فائرنگ کردی۔ لیویز ذرائع کے مطابق ٹیم پشین کے علاقے سرخاب میں مصروف تھی کہ حملہ کردیا گیا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا تاہم ان میں سے چار کو رہا کردیا گیا جبکہ دیگر چار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے 13 سے 25 اپریل کے درمیان صوبے کے 32 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم جاری کر رکھی ہے۔

بلیدہ میں فائرنگ، دو افراد قتل

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ضلع تربت کے علاقہ بلیدہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا تفصیلات کےمطابق ہفتے کی رات کو ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے فائرنگ کرکے دو افراد دا دمحمد اور محمد علی کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے لاشیں قبضے میںلے کر ہسپتال پہنچا دی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔