یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

ماحولیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے: براک اوباما

واشنگٹن (ہمگام  نیوز) امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے صدر براک اوباما کا کہنا تھا آج زمین کو جن خطرات کا سامنا ہے ان میں سے ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے عالمی حدت میں تبدیلی آ رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہوا، ماحول میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں جس سے شدید طوفان ، خشک سالی اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا امریکا نے فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گیسوں میں واضح کمی کا وعدہ کیا ہے۔

گوادر کاشغر روٹ کی مبینہ تبدیلی کیخلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک التوا پیش

کوئٹہ: (ہمگام نامہ نگار) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر جان محمد جمالی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں سانحہ تربت میں جاں بحق مزدوروں، میختر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت اور سابق وزیر ناصر جمالی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ رکن اسمبلی گھنشام داس کی والدہ کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ گوادر کاشغر رو ٹ میں مبینہ تبدیلی کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان اور پشتونخوا میپ کے نصر اللہ زہری نے ایوان میں تحریک التواء پیش کی۔ وزیر اعلی نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی...

عراق : قبرستان بھر گئے ہیں

بغداد( ہمگام نیوز) جدید عراقی تاریخ کا ہر باب شیعہ مسلمانوں کے مقدس ترین شہر نجف کے اس شہرِ خموشاں سے عبارت ہے۔ تاہم عراق میں جاری خانہ جنگی کے بعد لاتعداد قبروں اور مزارات پر مشتمل یہ قبرستان بہت زیادہ پھیل گیا ہے۔شیعہ مسلمانوں کے مقدس علاقے نجف کے اس وسیع قبرستان کے نگران علی عبدالعالی نے خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس سے بات چیت میں کہا، ’ہم جانتے ہیں کہ جوں جوں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں تیزی آئے گی، ان قبرستانوں کی وسعت بھی بڑھتی جائے گی۔‘شیعہ ملیشیا کے ساتھ مل کر عراقی...

چینی صحافی کو قومی راز افشا کرنے پر سات سال قید

بیجنگ( ہمگام نیوز) چین میں ایک خاتون صحافی ’گاؤ یو‘ کو سرکاری راز فاش کرنے کی پاداش میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈی ڈبلیو کے تبصرہ نگار فلپ بِلسکی کے مطابق بیجنگ کی جانب سے حکومت پر تنقید کرنے والوں کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے۔تبصرہ نگار فلپ بِلسکی لکھتے ہیں کہ گزشتہ برس اپریل میں بیجنگ پولیس نے71 سالہ ’گاؤ یو‘ کو قومی راز افشا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم اِس دوران ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ گاؤ یو کونسے راز منظر عام پر لائی تھیں۔ گاؤ ایک عرصے...

جلال آباد حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: افغان صدر کا بیان

کابل ( ہمگام نیوز) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغانستان میں ہفتے کے دن ہوئے ایک خود کش حملے میں کم ازکم 33 افراد ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان صدر نے کہا ہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہےافغان صدر اشرف غنی کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تازہ حملے کی ذمہ داری عراق و شام میں فعال اسلام پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔ افغان صدر نے کہا ہے کہ اگر...