یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی این ایم رہنما کے گھر پر ریاستی فورسز کا حملہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی این ایم کے مرکزی رہنما کے گھر پر ریاستی فورسز کا حملہ ،خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر بزرگ و ضعیف والد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز آواران کولواہ کے علاقے مالار میں18گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں سے لیس پاکستان آرمی نے بی این ایم کے مرکزی رہنما اسلم چیف کے گھر پردھاوا بول کر خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ان کے بزرگ و ضعیف والد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کے ہمراہ دو نقاب پوش خواتین بھی...

جهالاوان: درجنوں لاپتہ بلوچ فرزند تاحال بازیاب نہ ہوسکے

خضدار (ہمگام نیوز)جھالاوان سے لاپتہ نوجوانوں زاکر مجید بلوچ، ڈاکٹر دین محمد بلوچ، کبیر بلوچ، سعد اللہ بلوچ،عطاء اللہ بلوچ مشتاق بلوچ،غفار بلوچ، غفور بلوچ،شمس بلوچ،عنایت اللہ چنگیز بلوچ،علی حسن شیخ، رمضان مینگل، رشید لانگو،عنایت اللہ موسیانی،عتیق قلندرانی، ظفر قلندرانی، آفتاب قلندرانی، ارشاد قلندرانی، نثار گرگناڑی، وسیم قلندرانی طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بازیاب نہیں ہوسکے لاپتہ افراد کے گھروں میں آج بھی ماتم ہیں کسی بوڑھی ماں کو اپنے بیٹے کا انتظار ہے، کسی بہن کو اپنے بھائی کا انتظار ہے، کوئی بیوی اپنے شوہر کے واپسی کا آس لگائے بیھٹی ہے تو کوئی معصوم بچی اپنے...

ڈاکٹر امیر بخش بلوچ کا اغواء حکمرانوں کے امن کے دعوؤں کی نفی ہے، بی این پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ڈاکٹر امیر بخش بلوچ کو دن دیہاڑے اغواء کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکمران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کے واقعات کا خاتمہ کر دیاگیا ہے حالات بہتر ہو چکے ہیں لیکن دیکھا جائے تو تمام سماجی معاملات بدتری اور عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں کوئی بھی طبقہ فکر محفوظ نہیں نہ ہی بلوچستان کے معاملات میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں کوئٹہ شہر میں طب کے شعبے سے وابستہ ڈاکٹر کا اغواء اس بات...

نوشکی، فورسز کی جانب سے مکانات مسمار کرنے کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

نوشکی(ہمگام نیوز) کلی محمدحسنی اور کلی جمال آباد میں فورسز اور انتظامیہ کے جانب سے سینکڑوں مکانات اور دیواروں کو مسمار کرنے کے خلاف بی این پی، انجمن تاجران، قبائل اور آل پارٹیز کے کال پرشہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی ، ہڑتال کے باعث سرکاری ونجی بنک، موبائل فرنچائز آفس، مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بندرہنے سے عوام کوسخت مشکلات کا سامنارہی جبکہ دوسری جانب قبائل اور متاثرین کی جانب سے میر گل خان نصیر چوک پراحتجاجی مظاہرہ کی گئی اس موقع پر ایم پی اے اور نوشکی انتظامیہ آفیسران کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی، احتجاجی مظاہرے...

جلال آباد حملہ شیطانی فعل ہے : طالبان

کابل( ہمگام نیوز) عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک شیطانی فعل ہے ، واضح رہے کہ آج صبح جلال آباد میں ایک خود کش حملے میں اب تک کی تفصیلات کے مطابق 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئیں ہیں تاکہ کسی دوسری شدت پسند گروہ کی جانب سے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے