دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

قلات میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے قلات کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون این این آئی کو بتایا کہ بدھ کوقلات کے علاقے شیخ حاجی روڈ پر بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایف سی کی گاڑی کو بم کے ذریعے نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ایف سی کے 2اہلکار ہلاک ہوگئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی...

”یوم غلامی“ 27مارچ کو اپنی کاروباری مراکز رضاکارانہ طور پر بند رکھیں۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات بانک حانی بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 مارچ 1948کو بلوچ سرزمین کو زبردستی اور طاقت کے زور پر پاکستانی ریاست کا حصہ بنا یاگیا حالانکہ بلوچ پارلیمانی اور سیاسی قیادت نے جبری الحاق کی کھلی اور شدید مخالفت کی بلوچ پارلیمانی اداروں نے پاکستانی ریاست کی جانب سے الحاق کی پیش کش کو مکمل طور پرمسترد کرتے ہوئے اسے بلوچ قوم کے لئے موت کا پروانہ اور ڈیتھ وارنٹ پر دستخظ کرنے سے تعبیر کی گئی جبکہ تمام بلوچ...

بیلہ ،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

اوتھل(ہمگام نیوز) بیلہ میں مسافر کار نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا،ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق،کارڈارئیور موقع سے فرا،نعشیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا،تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزکوئٹہ سے کراچی جانے والی المصطفیٰ مسافر کارنے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں پورالی پل کے مقام پرمخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل پر سوار پانچ افراد کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عبدالرحیم ،بلنسقہ،چھ سالہ روزی بی بی،4سالہ محمد گل،ایک سالہ رابعہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے موٹر سائیکل پر سوار عبدالرحیم اپنی بیوی اورتین بچوں کے ساتھ بیلہ...

بلوچستان مختلف واقعات میں 2ہلاک ایک زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) دکی میں مقامی کوئلہ کمپنی میں دھماکہ ایک مزدور جاں بحق تفصیلات کے مطابق بدھ کو دکی میں مقامی کوئلہ میں دھماکہ ایک مزدور جاں بحق فوری طورپر جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ کوئٹہ کے امیر ترین علاقے جناح ٹاؤ ن میں ایک شخص پر فائرنگ حالت نازک بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق بد ھ کو کوئٹہ کے امیر ترین علاقے جناح ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعہ خان ولد عبداللہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے زخمی کو سو ل ہسپتال کوئٹہ میں داخل...

اسلامی انتہا پسند وں کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے :برطانیہ

لند ن(ہمگام نیوز)برطانیہ کی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کہا ہے کہ اسلامی انتہا پسندوں کا برطانوی اقدار کو رد کرنے والا رویہ برداشت نہیں کرسکتے ۔ ایک بیا ن میں انھوں نے کہا کہ مستقبل کی حکومت انتہا پسندوں کے زیر استعمال جگہوں کو بند کر ے گی ۔انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کو روکنے کے لیے نئے قوانین لائیں گے ۔تھریسا مے نے کہا کہ برطانیہ میں ہر کسی کی ذمہ داریاں اور حقوق ہیں اور انھیں چاہیے کہ وہ قوانین اور اداروں کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ برطانوی شہریت کے قانون ، انگلینڈ اور ویلز...