دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

خضدار. بلوچ فرزند چھ سال بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

خضدار (ہمگام نیوز ) خضدار سے لاپتہ بلوچ فرزند چھ سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود تاحال بازیاب نہیں ہوسکیں 27 مارچ 2009 کو خضدار سے خفیہ اداروں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ فرزند کبیر بلوچ، مشتاق بلوچ اور عطاء اللہ بلوچ تاحال لاپتہ ہے۔ 27 مارچ 2015 کو انھیں 6 سال کا طویل عرصہ مکمل ہورہا ہے لیکن تاحال اُنکے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ زندہ ہے یا شہید کردئیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ، حکومتی و عدالتیں کمیشنز،انسانی حقوق و اقوام متحدہ کے نمائندوں کی کوششوں کے باوجود لاپتہ افراد بازیاب...

مشکے فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو اہلکار ہلاک کیئے۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے این این آئی کو بتایا کہ آج مشکے کے علاقے نوکجو میں پاکستانی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران بلوچ سرمچاروں کا فورسز کے ساتھ جھڑپ جس میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے اور ہمارے ساتھی گھیراو کو توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے ردعمل میں قابض فورسز نے مقامی آبادی پر شیلنگ کرکے یار محمد بلوچ کو شہید اور ماسٹر نوردین کو زخمی کردیا جبکہ ڈاکٹر مہراللہ کو زخمی حالت میں اپنے ساتھ لے گئے۔

فرخندہ کے مارے جانے کے بعد مظاہروں میں اضافہ

ہمگام نیوز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قرآن کی بے حرمتی کے بظاہر جھوٹے الزام میں ہجوم کے ہاتھوں خاتون کے مارے جانے پر مظاہروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 28 سالہ فرخندہ جنھیں گزشتہ ہفتے مارا گیا تھا کے لیے انصاف کا مطالبہ کرنے والے تقریباً دو ہزار افراد نے مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب کابل پولیس کے ترجمان کو فیس بک پر فرخندہ کے مارے جانے کی حمایت کرنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس معاملے سے متعلق 19 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔ مظاہرین نے قتبے...

اساتذہ کو شہید اور کئی تعلیمی اداروں کو فورسزکیمپوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل موﺅمنٹ کے مرکزی ترجمان نے فورسز کی بلوچستان میں جارحیت کی مذمت اور اقوام عالم کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد الیکشن کے بعد ریاستی اہم پارلیمنٹیرینز کی جانب سے بلوچ نسل کشی اور عام آبادیوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔نئی حکومت کے آتے ہی عام آبادیوں پر یلغار ، سکول و کالجوں کی بندش کے ساتھ پیشہ ور بلوچوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز ہوا ، جس سے کئی اساتذہ کو شہید اور کئی تعلیمی اداروں کو فورسزکیمپوں میں تبدیل کیا گیا...

حب میں اٹک سمینٹ فیکٹری کے گاڑی پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتایا کہ آج حب کے علاقے ساکران مینگل آباد میں اٹک سمینٹ فیکٹری کے گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اس موقع پراٹک سمینٹ فیکٹری کے پرائیوٹ سیکورٹی اہلکاروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں ریاستی مشینری اور سرمایہ کاری کرنے والوں کے آلہ کاربننے سے گریز کریں اس کے علاوہ اٹک سمینٹ فیکٹری کے انتظامیہ اور حب میں موجود تمام غیر مقامی صنعت کاروں کو...