یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

مشکے میں پاکستانی فورسز کی جارحیت جاری

مشکے(ہمگام نیوز) مشکے پاکستانی فورسز کی آپریشن وبمباری سے کئی بلوچ فرزند شہید اور درجنوں افراد اغواکرلئے گئے۔پاکستا نی فورسز کے آج مشکے کے گردو نواح کے علاقوں میں آپریشن و بمباری سے شہید و اغوا ہونے والوں میں بزرگ،نوجوان اور کمسن افراد شامل ہیں۔ تفصیلات  کے مطابق مشکے میں آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو اغوا کیا گیا جس میں زیادہ تر بزرگ اور کمسن نوجوان ہیں۔کچھ نام جو سوشل میڈیا پہ جاری ہوئی ہیں وہ یہ ہیں،عیدو ولد شمبو،محمد عمر،اقبال ولد عبدالواحد،مراد بخش ولد شمبو اوروحید ولد جمال شامل ہیں۔مذید اطلاعات کے مطابق فورسز کے تازہ دستے...

ہرنائی میں ایف سی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا۔ کول مائن ٹھیکداران

ہرنائی (ہمگام نیوز) ضلع ہرنائی کے کول مائینز کے ٹھیکیداران حاجی داد شاہ، لعل محمد ، عبداللہ خان، سلیم خان، عظیم شاہ ، عبدالواہاب خان ، مومن شاہ، حاجی شیرجان، زین الدین ، دوران خان، شاہ محمدترین، ران گل شاہ، حاجی صورت خان ترین، درانی خان و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف سی کے ساتھ معاہدے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی کے دوسو سے زائد کول مائینز کے ٹھیکیداران ہے جنہوں نے ایف سی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں کیا ہے بلکہ مذکورہ معاہدہ ضلع سے...

یمن طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک(ہمگام نیوز)  اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن نے خبردار کیا ہے کہ شام، عراق اور لیبیا کی طرح یمن بھی تیزی سے طویل خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یمن کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جمال بونیمور کا کہنا تھا کہ یہ خام خیالی ہے کہ حوثی باغی پورے ملک کو کنٹرول کر سکتے ہیں جب کہ یمنی صدر عبدالربوہ منصور ہادی بھی ایسی فوج جمع نہیں کر سکتے جو اقتدار کے دوبارہ حصول کے لیے ان کی مدد کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ...

جرمن مسافر طیارہ گر کر تباہ، 150 افراد ہلاک

پیرس(ہمگام نیوز) اسپین سے جرمنی جاتے ہوئے گر کر تباہ ہوجانے والے مسافر طیارے میں ڈیڑھ سو ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کی ایئرلائن لفتھانسا سے منسلک جرمن ونگز نامی کمپنی کا جہاز اسپین کے شہر بارسلونا سے جرمن شہر دوسلڈروف جا رہا تھا جو فرنچ الپس کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے اس میں سوار تمام 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس کے جونئیر ٹرانسپورٹ وزیر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے شکار طیارے میں سوار کوئی مسافر بچ نہیں...

بی ایل اے نے حب میں مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے این این آئی کو بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج حب شہر اللہ آباد ٹاون میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کرکے تین اہلکاروں کو زخمی کیاجبکہ ساکران میں کسٹم آفس و زہری سٹریٹ میں ریاستی اہلکار کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کیا۔ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہماری کاروائیاں سرزمین کی آزادی تک جاری رہیں گے۔