یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

سردار مری کا وارث ایک پارٹی نہیں پوری قوم ہے۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بی این ایم کے گزشتہ دنوں کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ دنوں بی این ایم نے اپنے ایک بیان میں تاثر دیتے ہوئے کہاکہ بلوچ قومی رہنماءخیر بخش کے بعد بلوچ تحریک آزادی کو بی این ایم اور بی ایس او نے جاری رکھتے ہوئے اسے منظم انداز میں آگے لے جارہے ہیں بی این ایم کی جانب سے خود کو سردار مری کے اکیلے اصل سیاسی اور فکری وارث قرار دینے کی بار ہا کوشش فکر خیر بخش...

27مارچ کے دن کو تاریخ میں ظلم وزیادتی کا دن قرار دیتے ہیں۔ آزاد بلوچستان کا رواں

گوادر (ہمگام نیوز ) آزاد بلوچستان کا رواں کے مر کزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام 27مارچ کے دن کو تاریخ میں ظلم وزیادتی اور دھوکہ بازی کا دن قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ اسی دن کوہمارے آزاد ریاست پر اپنوں کے دھوکہ کی وجہ سے زبردستی غیر قانونی آزاد ریاست پر قبضہ کیا گیا ہے۔ جس کے تابکاری کے اثرات ریاست کے ساتھ مختلف شکلوں سے مدد بلوچ عوام کو نظر آرہاہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر اب بھی برادر اقوام کی قیادت ریاستی ،عارضی اور بیتی گنگامیں ڈوبنی والی کشتی کو یہ لوگ اگر چھوڑ...

یزیدی فرقے کی 3000 خواتین داعش کے ہاتھوں یرغمال

بغداد (ہمگام نیوز) عراق میں یزیدی فرقے کے گم شدہ افراد اور داعش کے ہاتھوں یرغمال افراد کی تلاش میں سرگرم ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے دولت اسلامی’’داعش‘‘ کے ہاں اب بھی یزیدی فرقے کی تین ہزار خواتین قید ہیں۔ العربیہ  کے مطابق عراق کی دھوک گورنری میں یزیدی فرقے کے مغویوں کی بازیابی کے لیے قائم ڈاریکٹوریٹ کے سربراہ حسن القایدی نے بتایا کہ پچھلے کچھ عرصے سے انہوں نے داعش کے ہاں یرغمال بنائے گئے 900 افراد کو بازیاب کرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کی بازیابی ایک مشکل مرحلہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت...

مستونگ: سیندک پروجیکٹ جانے والے آئل ٹینکرنظر آتش، ڈرائیور اغواء

کوئٹہ:(ہمگام نیوز) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ آئل ٹینکروں کو نذر آتش کرنے کے بعد چار ڈرائیوروں کو اغواء کر لیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے کردی گپ میں آئل ٹینکروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ٹینکر کراچی سے ضلع چاغی میں واقع سینڈک پراجیکٹ کیلئے تیل لے جا رہے تھے۔ فائرنگ سے ٹینکروں میں آگ لگ گئی، جس کے بعد ملزمان چار ڈرائیوروں کو اغواء کر کے فرار ہو گئے۔ مستونگ شہر سے آگ بجھانے والے عملے کو جائے وقوعہ کی جانب بھیج دیا گیا۔ لیویز...

پاکستان دہشتگردوں کو افغانستان منتقل رہا ہے:افغان صدر

کابل ( ہمگام نیوز) افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے وزیرستان و خبیرایجنسی میں آپریشن کے باعث دہشتگرد افغانستان آرہے ہیں ، اور میں اسے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تبدیلی کہوں گا ، کیونکہ پاکستان دہشتگردوں کو ایک جگہ سے نکال کر افغانستان منتقل کررہا ہے، جس کی وجہ سے دہشتگردوں کی نیٹ ورک کا خاتمہ ممکن نہیں ، امریکہ روانگی سے قبل افغان صدر نے کہا دہشت گردوں کے خطرے کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے، دہشت گرد متبادل ٹھکانے تلاش کررہے ہیں اور شدت پسند تنظیم داعش بھی افغانستان میں...