یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

تربت : میں پولیس تشدد سے دو ملزمان جاں بحق ہوگئے

تربت (ہمگام نیوز) میں پولیس تشدد سے دو ملزمان جاں بحق ہوگئے ، ملزمان کو ایک ہفتہ قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ اطلاعات کے مطابق تربت میں گزشتہ روز پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا جس سے تفتیش کی جارہی تھی تفتیش کے دوران مبینہ طورپر پولیس نے ملزمان پر شدید جسمانی تشدد کیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی ہلاکت ہوئی ۔

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلو چ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ایئرپورٹ کے فورسز کی گشت کرنے والی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ پنجگور کے علاقے چتکان میں فورسز کے مرکزی کیمپ پر راکٹوں اور گرنیڈ لانچروں سے حملہ کیا جس میں فورسز بھاری جانی و مالی...

افغانستان کے مستقبل کے قیادت کو ہمارے ازلی دشمن کیسے تربیت دے سکتے ہیں؟

افغانستان کے مستقبل کے قیادت کو ہمارے ازلی دشمن کیسے تربیت دے سکتے ہیں؟ ہم پاکستان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں لیکن اسکے باجگزاری میں نہیں سابق افغان صدر حامد کرزئی کابل ( ہمگام نیوز) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے دی گارڈین اخبار کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ’’ اگر ہم ہمسایہ ملک پاکستان کے دباو میں آکر جھک جاتے ہیں تو پھر افغانستان کی برطانوی سامراج اور سوویت حملے کے خلاف تاریخی مزاحمت ضائع ہوجائے گی‘‘ ۔ سابق صد رنے ان خیالات کا اظہار ایسے موقع پر کیا ہے جب موجودہ صدر اشرف غنی پاکستان اور افغانستان کے...

پاکستان ہمیشہ مذہب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان اپنی قبضہ کو برقرار رکھنے کے لئے ہمیشہ مذہب کو ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتا رہا ہے ،بلوچستان کے طول وعرض میں اسی مقصد کے تحت مذہبی انتہاپسندی کی تخم ریزی کی جاتی رہی ہے تاکہ بلوچ قوم کی یکجہتی ،تاریخی مذہبی رواداری کو مذہب کے نام پر پارہ پارہ کیا جائے اور دنیا کو باور کرایاجائے کہ بلوچ قوم آزادی کے لئے نہیں بلکہ مذہب کے نام پر آپس میں قتل و غارت کررہاہے مگر سیکولر تشخص کے مالک بلوچ قوم...

افغانستان : شدت پسندوں کی حملوں میں شدت

کابل( ہمگام نیوز) ۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق افغانستان کے تین صوبوں میں بم دھماکوں میں 13 فراد ہلاک اور 46 سے زاہد لوگ زخمی ہوئیں ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے تین صوبوں ارزگان، بغلان اور ہلمند میں تیں مختلف دھماکوں میں 13 سے زاہد افراد ہلاک اور 46 سے زاہد زخمی ہوئیں ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری بتائے جاتے ہیں