یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

داعش کےہاتھوں عراقی اقلیتوں کی بقاء کو خطرات کا سامنا

حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں متحرک شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ عراق کے بیشتر علاقوں سے اقلیتوں کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ ان تنظیموں نے ایک رپورٹ میں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا احاطہ کیا ہے جن میں سر قلم کرنا، مذہب کی جبراً تبدیلی، جنسی زیادتی اور تشدد شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے واقعات جنگی جرائم یا نسل کشی کے مترادف ہیں۔ اس تحقیق میں شامل انسانی حقوق کے ادارے ’انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل لا اینڈ ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے عراق میں اقلیتوں...

لانگ مارچ کے ایک برس بعد بھی کچھ نہیں بدلا

کراچی پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ پر قائم کیمپ میں تصاویر کے گھیرے میں موجود عبدالقدیر بلوچ سارا دن تسبیح پڑھتے گزارتے ہیں، پہلے وہ اپنے بیٹے عبدالجلیل کی واپسی کے دن گنتے تھے اب وہ تمام لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی واپسی کے خواہش مند ہیں۔ جولائی 2009 کو بلوچستان سے لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین نے ’وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز‘ نامی تنظیم کی بنیاد رکھی۔ جس کے بعد بلوچستان کے علاوہ کراچی اور اسلام آباد میں بھی یہ کیمپ لگایا گیا۔ نظیم کے موجودہ چیئرمین قدیر بلوچ بتاتے ہیں کہ 2009 میں لوگ ضرور لاپتہ ہوتے تھے تاہم...

بی آر اے و دیگر مسلح تنظیموں نے مسلح کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام  نیوز)۔۔۔۔۔ بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ،ترجمان سربازبلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے بختیارآبادکے علاقے میں شکارپورسے کوئٹہ جانے والی 24انچ قطرگیس پائپ لائن کودھماکہ سے اڑادیاایک اورکاروائی میں جعفرآبادمیں ڈی سی چوک کے قریب اوچ سے سندھ پنجاب اورمختلف علاقوں کوگیس سپلائی کرنے والی 24انچ قطرکی گیس پائپ لائن کااڑادیاترجمان نے بتایاکہ بارکھان کے علاقے رنڑکنڑ بجلی کے2ٹاوروں کودھماکہ خیزمواد سے اڑادیااسی طرح پیرکوہ کے علاقے لنڈومیں فورسز کی گشت کرنے والی...

شہید فیاض کریم کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں :بی ایس او /بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام  نیوز)بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہے کہ 25فروری کی شب شہید فراز کریم کے بھائی فیاض کریم بلوچ کو کراچی میں انکے گھر پر چھاپہ مار کر خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کیا تھا۔ آج ان کی مسخ شدہ لاش حب چوکی سے برآمد ہوئی ۔ جسے شدید تشدد کے بعد شہید کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 26فروری کی علی الاصبح قابض فورسز نے کولواہ گیشکورکے علاقے مرہ شم کا گھیراؤ کرکے لوٹ مار کے بعد گھروں میں موجود قیمتی سامان و موٹر سائیکلوں سمیت...

شام:کرد فورسز کے ساتھ جھڑپ132داعشی شدت پسند ہلاک

دمشق: (ہمگام  نیوز) شام کے شمالی مشرقی صوبے الحسکہ میں کرد فورسز کے ساتھ تین روز سے جاری لڑائی میں 132 داعش جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ کرد فورسز شامی سرحدی شہر کوبانی میں بھی داعش کو شکست دے چکی ہیں۔ داعش کےخلاف امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر اتحادی ممالک کے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔ نیوزی لینڈ نے بھی داعش کے خلاف فوج بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔