یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسرائیلی حملے میں بلوچ نسل کشی میں سرگرم قابض ایرانی آرمی کا ایک اہم افسر بھی ہلاک

زاہدان(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے خونی جمعہ...

ایرانشہر میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو...

زاہدان ، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو...

پاکستان کے ہاتھوں اغواء ہونے والےکمسن بلوچ فرزند کی مسخ شدہ لاش برآمد

کراچی(ہمگام نیوز)فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کمسن فیاض کریم کی تشدد زدہ لاش حب سے بر آمد ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمسن فیاض کریم کو گذشتہ رات کراچی کے علاقے ڈالمیا سے ریاستی خفیہ اداروں اور فورسز اہلکاروںنے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔جبکہ چھاپے کے دوران اس کے والد کریم بلوچ کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا تھا جو تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے ۔کمسن شہید فیاض کریم پنجگور گرمکان کے رہائشی تھے۔ واضع رہے کہ اس کے بڑے بھائی فراز کریم جو بلوچی زبان کے ایک شاعر...

71کے جنگ کے54جنگی قیدی پاکستان کی تحویل میں ہیں : بھارت

دہلی(ہمگام نیوز) بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘ کے مطابق بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے 74دفاعی اہلکار لاپتہ ہیں جن میں 71کی جنگ کی 54جنگی قیدی پاکستان کی تحویل میں ہیں جب کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جنگی قیدی کی اپنی تحویل میں موجودگی کے بھارتی دعوی کو یکسر مسترد کرتا ہے، رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ جنگی قیدیوں کے بارے بھارت سمجھتا ہے کہ وہ 1971کے بعد سے پاکستانی جیلوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ ان جنگی قیدیوں کی رہائی کیلئے بھارتی حکومت نے...

بختیارآبار: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

بختیار آباد (ہمگام  نیوز ) بختیار آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ، تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ سے آنے والی چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو ٹائم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا ۔ دھماکے کے بعد متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی منقطع ہوگئی ، سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر علاقے میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

کابل:ترک سفارتخانے کی گاڑی پہ خود کش حملہ

کابل (ہمگام نیوز)افغان دارالحکومت کابل میں ترک سفارتخانے کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سفارتی علاقے میں ترک سفارتخانے کی گاڑی سے ٹکرا دی ۔ واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں ایک ترک شہری اور ایک راہگیر شامل ہے ۔ دھماکے کے بعد دیگر گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ واقعہ ایرانی سفارتخانے کے باہر پیش آیا جس کے بعد تمام سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کراچی اور حب سے تین بلوچ فرزند اغواء۔

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور کا رہائشی کراچی سے اغواء ہوا اطلاعات مطابق کل رات قابض ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی ڈلمیاں میں گھر پر چھاپہ مار کر شہید فراز کریم کے چھوٹے بھائی22سالہ فیاض کریم ولد کریم بلوچ رہائش پنجگور گرمکان کو اغوا کرے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ان کے ولد صاحب کریم بلوچ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ،ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔حب سے قابض ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو اغواء کر لیا جو مشکے کے رہائشی تھے ،جن کے نام عمر بلوچ اورعامر بلوچ ہیں