یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

کابل:ترک سفارتخانے کی گاڑی پہ خود کش حملہ

کابل (ہمگام نیوز)افغان دارالحکومت کابل میں ترک سفارتخانے کی گاڑی پر خود کش حملہ ہوا جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی سفارتی علاقے میں ترک سفارتخانے کی گاڑی سے ٹکرا دی ۔ واقعے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں ایک ترک شہری اور ایک راہگیر شامل ہے ۔ دھماکے کے بعد دیگر گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ واقعہ ایرانی سفارتخانے کے باہر پیش آیا جس کے بعد تمام سفارتخانوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کراچی اور حب سے تین بلوچ فرزند اغواء۔

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور کا رہائشی کراچی سے اغواء ہوا اطلاعات مطابق کل رات قابض ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کراچی ڈلمیاں میں گھر پر چھاپہ مار کر شہید فراز کریم کے چھوٹے بھائی22سالہ فیاض کریم ولد کریم بلوچ رہائش پنجگور گرمکان کو اغوا کرے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ ان کے ولد صاحب کریم بلوچ کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ،ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔حب سے قابض ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو بلوچ فرزندوں کو اغواء کر لیا جو مشکے کے رہائشی تھے ،جن کے نام عمر بلوچ اورعامر بلوچ ہیں

لمبے عرصے سے تعطل کا شکار تربیتی سیریز بحال کر دیا گیاہے۔ کانسٹیٹیوشنل بلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے بی ایس او آزاد کے ممبران اور بلوچ عوام کی سیاسی تربیت کیلئے تربیتی کتابچہ شائع کیا گیا ہے ۔ شائع کیا گیا تربیتی کتابچہ بی ایس او آزاد کے تربیتی سیریز کے تحت شائع ہونے والے سلسلے کا دسواں شمارہ ہے جو کہ تنظیم میں آئینی بحرانوں کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے تعطل کا شکار تھا۔بنیادی سیاسی تصورات کی تعریف اور تشریح پر مبنی تربیتی کتابچے کے اشاعت کے حوالے سے کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے کہا گیا کہ بلوچ نوجوانوں کو منظم رکھنا اور...

عسکری تعیراتی کمپنی پر حملوں ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بسیمہ ناگ کے علاقے گورکی میں سرمچاروں نے ایف ڈبلیو او کی چار گاڑیوں پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو گاڈیوں کو مکمل تباہ اور دو کو شدید نقصان پہنچایا جس سے فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔یہ باتً انہوں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں...

انسانیت کےلئے 2014 تباہ کن رہا ۔

امریکہ( ہمگام نیوز )انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ حکومتیں عام شہریوں کو ریاستی اور مسلح گروہوں کی طرف سے روا رکھے جانے والے تشدد سے بچانے میں ناکام رہی ہیں اس کے (سدباب کے) لیے عالمی ردعمل “شرمناک اور غیر موثر” رہا ہے۔بدھ کو جاری ہونے والی اپنی سالانہ رپورٹ میں انسانی حقوق کی عالمی تنطیم نے 2014ءکو دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے لیے ایک “تباہ کن” سال قرار دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکرٹری جنرل سلیل شیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ “جب لوگوں کو بڑھتے ہوئے وحشیانہ حملوں، تشدد اور طاقت...