یکشنبه, سپتمبر 29, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی ایل اے نے چمالنگ میں پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے چمالنگ کے علاقے تورداگ میں سیکورٹی فورس کی چوکی پر مشین گنوں اور راکٹوں سے حملہ کیاجس میں سیکورٹی فورس کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کر تی ہے۔ اور ہماری اس طرح کی کارروائیاں مادر وطن کی آزادی تک جاری رہے گی۔

دنیا میں شدت پسندی کی پھیلاو کا بنیادی سبب پاکستان ہے : بی این ایم

کو ئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے مہذب اقوام اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بلوچ سرزمین پر جاری جارحیت انتہا کو چھو چکی ہے،دنیا کو ایسے دہشت گرد ریاست کی پالیسیوں کا ادراک کرتے ہوئے اسکے خلاف سخت اقدامات اُٹھانا چاہئے ۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ ایکشن پلان کے تحت مقبوضہ بلوچستان میں جاری ریاستی ظلم و بربریت کو مزید تیز کر دیا گیا ہے جسکا اعتراف خود ریاست کے چیف آف آرمی اوروزیر اعظم کے ایکشن پلان کے حوالے بیانات سامنے آئے ہیں جہاں پاکستانی اداروں نے خود اعتراف...

افغانستان : برفباری سے 90 افراد ہلاک

کابل ( ہمگام نیوز )۔حکام کے مطابق افغانستان کے شمالی علاقوں میں برفانی تودے گرنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صوبہ پنج شیر اور سلنگ پاس کے علاقوں میں بھاری برف باری سے ذرائع آمدورفت متاثر ہوئے ہیں اور برفانی تودے گرنے سے کئی دیہات کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔صوبے کے قائم مقام گورنر عبدالرحمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے صوبے میں ابھی بھی درجنوں افراد برف میں پھنسے ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اس علاقے میں اکثر برفانی تودے گرتے رہتے ہیں اور 2010 اور 2012 میں...

بلوچ لبریشن آرمی کا وضاحتی بیان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹیلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن اخبارات میں غلطی سے ریاستی مخبر محمود کے جگہ اسد قادر نامی شخص کا نام شائع کیا گیا تھا ہم اس بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ اسد قادر نامی شخص کے قتل سے ہمارے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے جس شخص کو گزشتہ دن حب ساکران میں ہلاک کیا گیاوہ ریاستی مخبر محمودتھے جوکہ مختلف واقعات کے مخبری اورخصوصاً حب رمضان گوٹھ میں ہونے والے آپریشن میں ملوث...

ٌٌٌٌٌٌبلوچستان کی بیشتر علاقے فورسز کی بربریت سے متاثر ہوچکی ہیں۔بی ایچ آر او

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ گزشتہ دن آئی جی ایف سی بلوچستان نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ بلوچستان میں عسکریت پسندی والے علاقے کے لوگوں کو بے دخل کیا جائے گا۔آئی جی ایف سی بلوچستان عسکریت پسند کے نام سے بلوچ سول آبادی کو تشدد کا نشانہ بناکر آئے روز بلوچستان میں خونی آپریشن کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے۔آپریشن کے دوران فورسز سول آبادی پرفضائی و زمینی بمبارمنٹ و شیلنگ کرکے عوام کو علاقہ خالی کروانے کی دھمکی دی گئی ہیں۔فورسز کی شیلنگ سے عوام کو جانی و مالی نقصانات کا...